حب،پیپلزپارٹی نے لاکھ وہیل روڈ منصوبہ منظورکرلیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حب(نمائندہ جسارت)حب دریجی میں پیپلز پارٹی کی عوامی خدمت کی روشن مثال لاکھ روہیل روڈ منصوبہ منظور صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری اور میر علی اصغر زہری کی کوششیں رنگ لے آئیں علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھل گئیں ہیں۔وڈیرہ امیر خدرانی۔ تفصیلات کے مطابق وڈیرہ امیر خدرانی اور وڈیرہ عثمان خدرانی نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈسٹرکٹ حب کی تحصیل دریجی پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت عوامی خدمت کے جس ویڑن پر گامزن ہے اس کی تازہ مثال تحصیل دریجی کے قبائلی اور پسماندہ علاقے موضع لاکھ روہیل کو مرکزی سڑک سے جوڑنے کا منصوبہ ہے صوبائی وزیر زراعت بلوچستان میر علی حسن زہری کی سفارش ان کے پرسنل سیکرٹری میر علی اصغر زہری کی نگرانی اور پیپلز پارٹی تحصیل دریجی کے سینئر رہنماؤں وڈیرہ امیر خدرانی اور وڈیرہ عثمان خدرانی کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت بی ٹی لنک روڈ لاکھ روہیل دریجی کا منصوبہ منظور کر لیا گیا ہے منصوبے پر 12 کروڑ 30 لاکھ 70 ہزار روپے کی لاگت آئے گی اور اس کی تکمیل سے لاکھ روہیل جیسے دور افتادہ قبائلی علاقے کو مرکزی سڑک سے پکا اور پائیدار رابطہ ملے گا جو عوامی مشکلات کے ازالے بہتر سفری سہولیات زرعی و تجارتی ترقی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں اہم سنگِ میل ثابت ہو گا عوامی حلقوں نے اس شاندار منصوبے پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت خصوصاً صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری اور انکے پرسنل سیکرٹری میر علی اصغر زہری کی انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو دعوؤں کے بجائے عملی کاموں پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے عوامی منشور کو آج میر علی حسن زہری اور ان کی ٹیم عملی جامہ پہنا رہے ہیں جو نہ صرف پارٹی کا وقار بڑھا رہے ہیں بلکہ پسماندہ علاقوں کے عوام کے دل بھی جیت رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میر علی حسن زہری پیپلز پارٹی زہری کی
پڑھیں:
پولیس کا ہر شہید بہادری کی علامت، بھاری قیمت کی یاد دہانی ہے: پیپلز پارٹی
لاہور؍ اسلام آباد (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، شیری رحمان، ہمایون خان، شازیہ مری، نفیسہ شاہ اور سینیٹر روبینہ خالد نے یومِ شہداء پولیس پر پیغام جاری کئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس فورسز کا ہر شہید بہادری کی علامت اور اس بھاری قیمت کی یاد دہانی ہے جو قیامِ امن کے لیے ادا کرتے ہیں۔ ہمارے پولیس کے شہداء امن کے خاموش نگہبان ہیں، پولیس کے شہداء نے اس لیے اپنی جانیں قربان کیں تاکہ ہمارے عوام بلاخوف زندگی گزار سکیں۔ تمام صوبوں کی پولیس کی خدمات اور قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو یا سٹریٹ کرائم سے نمٹنا، پولیس فورس نے اپنی ذمہ داریاں اکثر اپنی جانیں داؤ پر لگا کر بھی نبھائی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان نے یومِ شہداء پولیس پر پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی یومِ شہداء پولیس کے موقع پر پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ شہداء ہمارے قومی ہیرو ہیں، جن کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے یومِ شہداء پولیس کے موقع پر پولیس افسران کو خراجِ تحسین پیش کرتے کہا کہ بہادر پولیس افسران کو اپنی گہرائیوں سے دلی خراج تحسین پیش کرتی ہوں، انہوں نے پاکستان کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں، چیئر پرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے یومِ شہداء پولیس کے موقع پر کہا کہ ہم قانون نافذ کرنے والے افسران کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے کہا کہ دھرتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے وطن کے سپاہیوں کو سرخ سلام، سندھ پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں۔ سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم شہداء پر ان کے خاندانوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ پولیس کی شاندار کارکردگی کے باعث 25کروڑ عوام سکون کی نیند سوتے ہیں۔ فرائض کی ادائیگی میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے پولیس اہلکار ہمارے سر کا تاج ہیں۔ مزید کہا کہ دہشت گردی اور سنگین جرائم کیخلاف پولیس کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، کے پی، بلوچستان سندھ اور کچے میں امن کی خاطر سینہ سپر پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے بھی پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔