بلوچستان کے صوبائی بجٹ میں آمدن ناکافی ہے، یونس عزیز زہری
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری نے کہا کہ بلوچستان کے بجٹ میں آمدن ناکافی ہے، اپنی آمدن کو بڑھائیں۔ وفاق ہماری پوری رقم ادا کرے تاکہ صوبے کے حالات بہتر بنائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کے قائد حزب اختلاف یونس عزیز زہری نے بلوچستان کے بجٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ خرچ کرنے کا طریقہ کار واضح نہیں ہے۔ طریقے سے خرچ ہونے چاہئے۔ کوئٹہ میں مقامی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے یونس عزیز زہری نے کہا کہ بلوچستان کا بجٹ پیش ہوچکا ہے۔ بجٹ میں آمدن ناکافی ہے۔ اپنی آمدن کو بڑھائیں۔ وفاق ہماری پوری رقم ادا کرے تاکہ صوبے کے حالات بہتر بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ سرپلس ہے، اعداد و شمار میں فرق ہے۔ ہماری معلومات کے مطابق 52 ارب روپے سرپلس ہے۔ وزیر خزانہ نے 36 ارب سرپلس کہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری نے کہا کہ ترقیاتی مد میں 16 ارب 15 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ صحت اور زراعت کے شعبہ کیلئے کم رقم رکھی گئی ہے۔ بجٹ خرچ کرنے کا طریقہ کار واضح نہیں ہے۔ طریقے سے خرچ ہونے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن پر 1 کھرب سے زائد خرچ کرتے ہیں، مگر زرلٹ اس تناسب سے نہیں آ رہا ہے۔ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کے پانی کا ہے۔ پی ایچ ای کے 11 ارب ناکافی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یونس عزیز زہری نے نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستانیوں کے پاس ایک لاکھ روپے کیش حاصل کرنے کا سنہری موقع ، کیا کرنا ہوگا؟
لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے نے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے، پلانٹ فور پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے، اربن فاریسٹ سے پنجاب کا گرین کور بڑھانا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پہلی اسموگ گنز کو کل میڈیا کے سامنے پیش کریں گے ، پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش ملے گا جبکہ لائٹس کو ایل ای ڈی پرمنتقل کریں گے تو کاربن گرین کریڈٹ ملے گا۔
Post Views: 3