سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ نے عدالت سے ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے خارج قرار دینے کی درخواست کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی بلوچستان ترمیمی ایکٹ 2025 کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ سینئر قانون دان سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے انسداد دہشت گردی بلوچستان ترمیمی ایکٹ کے خلاف آئینی درخواست ہائی کورٹ میں دائر کی ہے۔ آئینی درخواست میں چیف سیکرٹری کے توسط سے بلوچستان حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کامران مرتضیٰ کا موقف ہے کہ آئینی درخواست کو انسانی حقوق اور مفاد میں فوری دیکھا جائے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کہ کہ انسداد دہشت گردی ترمیمی ایکٹ آئین میں بنیادی انسانی حقوق سے متصادم قرار دے کر خارج قرار دیا جائے۔ یاد رہے بلوچستان اسمبلی نے انسداد دہشت گردی ترمیمی ایکٹ 5 جون 2025 کو منظور کیا تھا۔ ترمیمی ایکٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کسی بھی شخص کو بغیر کسی الزام کے 3 ماہ تک زیر حراست رکھنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید شقیں بھی قانون میں شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ترمیمی ایکٹ

پڑھیں:

پی ٹی آئی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ چیلنج کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251105-08-24
لاہور (سیاسی نمائندہ) تحریک انصاف نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے اس بل کے خلاف باقاعدہ درخواست کو صدر پاکستان،وزیراعظم، گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اعلیٰ حکام کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025ء کو چیلنج کیا جائے گا اور حکمِ امتناع کی درخواست بھی دائر کی جائے گی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق غیر جماعتی اور ایک ووٹ ملٹی ممبر یونین کونسل ماڈل پر شدید تحفظات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر جماعتی ماڈل سیاسی جماعتوں کے کردار کو کمزور کرے گا اور مقامی نمائندوں کی جگہ انتظامی افسروں کا کنٹرول بلدیاتی اختیارات کو متاثر کرے گا۔ مزید کہا گیا کہ مالیاتی اختیارات کی مرکزیت بلدیاتی خودمختاری کے منافی ہے جبکہ غیر معینہ مدت تک ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا اختیار غیر آئینی ہے۔اعتراضات میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ یونین کونسل کے چیئرمین کا براہ راست انتخاب بحال کیا جائے، بلدیاتی نظام کے لیے 5 سالہ مدت اور واضح انتخابی شیڈول لازم قرار دیا جائے اور ایگزیکٹو مداخلت اور ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات پر سخت پابندی عاید کی جائے۔اعجاز شفیع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں متنازع شقوں پر عملدرآمد روکنے اور بلدیاتی جمہوریت کے تحفظ کے لیے فوری اقدام کی درخواست کی جائے گی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ چیلنج کردیا
  • خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزمان کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم
  • وال چاکنگ پر اب دہشت گردی کے مقدمات درج ہوں گے
  • وٹنس پروٹیکشن ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف درخواست بحال
  • انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
  • انسداد دہشت گردی عدالت سے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری
  • سندھ ہائیکورٹ نے ٹی ایل پی پر پابندی کیخلاف درخواست اعتراض لگاکر نمٹا دی
  • پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • سرحد پار دہشت گردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رہیں گے، وزیر دفاع
  • پاکستان سرحد پار دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا: وزیر دفاع خواجہ آصف