Daily Sub News:
2026-07-24@01:39:37 GMT

پاکستان اور چین کا صنعتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT

پاکستان اور چین کا صنعتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور چین کا صنعتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:چین پاکستان پروڈکشن ایکوپمنٹ پروکیورمنٹ آرگنائزیشن کمیٹی کے کاروباری وفد نے ایف پی سی سی آئی پریزیڈنٹ آفس کا دورہ کیا،
چینی کاروباری وفد کی صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور فیڈریشن کے عہدیداران سے ملاقات، اقتصادی اور صنعتی تعلقات پر گفتگو ہوئی ،
ملاقات میں چینی پیداواری آلات کی خریداری اور صنعتی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ معاشی ترقی کیلئے کسی بھی ملک میں صعنتی شعبہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان اور چین صعنتی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں،عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت دونوں ممالک کو مشترکہ صنعتی زونز کا قیام عمل میں لانا چاہیے،
چین کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستان خطے کا معاشی حب بن سکتا ہے،
چین کے ساتھ باہمی احترام اور مفادات پر مبنی برادرانہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں،
ملاقات میں چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک، چئیرمن کوارڈینیشن ایف پی سی سی آئی ملک سہیل سمیت دیگر شریک تھے ۔
چینی وفد میں چئیرمن شانسی کیان ہائی ایمرجنسی انڈسٹری مسٹر یاؤ ریور کے چئیرمین ننگزیا ایمرجنسی انڈسٹری گروپ مسٹر یونگ یانگ پینگ، جنرل مینجر مسٹر لیو ژیگانگ و دیگر شامل تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات سے قیامت نہیں آئے گی، چیئرمین تحریکِ انقلاب سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات سے قیامت نہیں آئے گی، چیئرمین تحریکِ انقلاب عدالتی حکم عدولی پر ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ چوہدری نذیر گرفتار پاکستانی خلاباز چینی خلائی مشن کا حصہ بنے گا،انتخاب کا عمل جاری سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد کمی راولپنڈی سے رواں سال کتنے غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، دو اہلکار سمیت 13 افراد زخمی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔

7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔

نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاری

ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔

شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال