اسلام آباد (طارق محمود سمیر) پاکستان اور نیدرلینڈز نے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر خزانہ اور نیدرلینڈز کے سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ڈَچ سفیر نے کہا کہ نیدرلینڈز زراعت، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ نئی شراکت داری قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ اس وقت پاکستان میں 50 سے زائد ڈَچ کمپنیاں سرگرم عمل ہیں جو اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

سفیر کے مطابق ڈَچ ترقی و مالیاتی ادارہ (FMO) بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع میں معاونت فراہم کرے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی (SIFC) کی مؤثر حکمتِ عملی کے باعث پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اصلاحاتی پالیسیوں سے معیشت تیزی سے استحکام کی جانب گامزن ہے اور عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کا اقتصادی جائزہ اپ گریڈ ہونا اسی پیش رفت کا ثبوت ہے۔

وزیر خزانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت سرمایہ کاری، برآمدات اور پائیدار ترقی پر مرکوز پالیسیوں کے ذریعے ملکی معیشت کو مزید مضبوط اور مستحکم بنائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری

پڑھیں:

پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی اور فروغ:  میٹا کا تعاون مزید بڑھانے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے میٹا (Meta) کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت (AI)، اور ای کامرس شعبے میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وفد کی قیادت میٹا کے ریجنل ڈائریکٹر رافیل فرانکل نے کی، جنہوں نے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے مواقع اور استعداد کو سراہتے ہوئے کمپنی کی جانب سے مستقبل میں تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔

جام کمال خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی ان معیشتوں میں شامل ہے جو ڈیجیٹل ترقی کی دوڑ میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں ہر سال 75 ہزار سے زائد آئی ٹی گریجویٹس تیار ہو رہے ہیں، جب کہ آئی ٹی اور آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو اب 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ صرف رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو 1.06 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہیں۔

وزیرِ تجارت نے مزید بتایا کہ حکومت نیشنل ای کامرس پالیسی 2.0 کو حتمی شکل دینے جا رہی ہے، جس کے تحت 2030 تک 20 ارب ڈالر کی مارکیٹ ہدف مقرر کی گئی ہے۔ اس موقع پر جام کمال خان نے میٹا کو مصنوعی ذہانت کے اخلاقی استعمال (AI Ethics)، ڈیجیٹل سیفٹی اور ای کامرس اسٹینڈرڈز میں پاکستان کے ساتھ اشتراک کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے نیشنل اے آئی پالیسی 2025 اور ڈیجیٹل نیشنل پاکستان ایکٹ کے تحت مصنوعی ذہانت کے فروغ میں اہم پیش رفت کی ہے اور اب توجہ نوجوانوں کے لیے اے آئی اسکلنگ پروگرامز پر مرکوز ہے۔

میٹا وفد نے اس موقع پر پاکستان کے ڈیجیٹل بزنسز اور ایس ایم ایز کے لیے تربیتی پروگرامز میں شمولیت کا عندیہ دیا۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے اختراع (Innovation)، محفوظ آن لائن ماحول اور معاشی بااختیاری کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور چین کا صنعتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور نیدرلینڈز میں تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • نیدرلینڈز کا پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ
  • دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے: ترک سفیر
  • پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی اور فروغ:  میٹا کا تعاون مزید بڑھانے کا اعلان
  • برطانیہ خلیجی ممالک کے ساتھ ترقی کے لیے مزید آگے بڑھے گا، چانسلر ریچل ریوز
  • غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھ رہے ہیں، شہباز شریف: پاکستان سے معاہدہ اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے ہے، سعودی کابینہ
  • سعودی عرب اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز
  • بنگلہ دیش پاکستان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا مشترکہ اجلاس، دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق