نیدرلینڈز کا پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: نیدرلینڈز کا پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ، ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سےپاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوا ہے،پاکستان کے وزیر خزانہ اور ڈَچ سفیر کی سرمایہ کاری سے متعلق اہم ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کےمطابق ہونے والی اہم ملاقات میں نیدرلینڈز نے پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کا اتفاق کیا، زراعت ، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی نئی شراکت داری کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی، پاکستان میں سرگرم 50 ڈَچ کمپنیاں، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں توسیع کی خواہاں ہیں۔
لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
ڈچ سفیر کا کہنا تھا کہ ڈَچ ترقی و مالیاتی ادارہ (ایف ایم او) کا پاکستان میں مزیدسرمایہ کاری میں معاونت کا ارادہ ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اقتصادی اصلاحات کے بعد پاکستانی معیشت استحکام کی جانب تیزی سےگامزن ہے ، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کا اقتصادی جائزہ اپ گریڈ کر کے پاکستانی معیشت مضبوط ہونے کا عندیہ دیا ہے۔
حکومت کی سرمایہ کاری اور برآمدات پر مرکوز پالیسی سے پاکستان کی معیشت مضبوط اور مستحکم ہو گی، پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع بڑھانے میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار نمایاں ہے۔
ماضی کی معروف اداکارہ سیمی زیدی کس حال میں اور کہاں؟
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری پاکستان میں
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔