data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)ضلعی چیئرمین میر انور علی ٹالپر نے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میرواہ گورچانی میں لائبریری اور جدید سائنس اور کمپوٹر لائبریری کا افتتاح کیا اور پودا لگا کر سر سبز پاکستان مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن جمیل احمد قریشی ،ڈی سی او میر فضل محمد ٹالپر،پرنسپل احسان مغل،ہیڈ ماسٹر رانا مظہر محمود،حاجی اللہ رکھا دل،چودھری انوار الحق ،چودھری حافظ محمد انور ،وائیس چیئرمین ایڈووکیٹ ہیرا لال میگھواڑ،چیئرمین ایس ایم سی و جنرل کونسلر رانا سلیم اختر ،جنرل کونسلر چودھری منیر احمد آرائیں ،خلیفہ گل حسن سومرو سمیت دیگر معززین اور اساتذہ کرام بھی موجود تھے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ضلعی چیئرمین میر انور علی ٹالپر نے کہا کہ گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میرواہ گورچانی کے پرنسپل اور ہیڈ ماسٹر کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے لائبریری اور چار جدید سائنس و کمپیوٹر لیب کی تکمیل سے طلباکو معیاری اور جدید تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی- انہوں نے کہا کہ کتاب ، مکتب اور مکتبہ ، یہ تینوں چیزیں قوموں کی زندگی میں بڑی اہمیت کی حامل ہوا کرتی ہیں۔ ہر قسم کی ترقی کے دروازے انہیں کنجیوں سے کھْلا کرتے ہیں۔ یہ تینوں حصولِ علم و تعلیم کے بنیادی ذرائع ہیں۔علم، نور ہے۔علم، انسانیت کا زیور ہے۔ علم ہی سے جائز و ناجائز میں فرق کیا جاتا ہے۔ دین و دنیا کی ساری کامیابیاں اور بھلائیاں اسی علم پر موقوف ہیں۔ علم ہی سے دنیا کو سنوارا جاسکتا ہے اور علم ہی کی بدولت آخرت کی سعادتیں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ غرض کہ علم ، ترقی کا ذریعہ ، کامیابی کی کنجی اور دنیا کی حکومت و قیادت کا پہلا زینہ ہے- اگر ہمارے پاس علم ہے تو سب کچھ ہے اور اگر علم نہیں تو سمجھو کچھ بھی نہیں- انہوں نے کہا کہ اسکول میں جدید سائنس اور کمپوٹر لیب کے قیام سے طلباکو دور جدید کی تعلیم حاصل کرنے میں بڑی مدد ملے گی- انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میرواہ گورچانی تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ شہر کا وقار اور آنے والی نسلوں کی امید ہے- قبل ازیں مہمان خصوصی میر انور علی ٹالپر اور دیگر مہمانوں کا اسکول پہنچنے پر گل پاشی کر کے شاندار استقبال کیا گیا اور سندھ کا روایتی اجرک کا تحفہ پیش کیا-اس موقع پر مہمان خصوصی نے پودا لگا کر سر سبز پاکستان مہم کا آغاز کیا۔تقریب کے اختتام پر اسکول کے پرنسپل احسان مغل اور دیگر اساتذہ کرام نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

ٹی ایل پی کے نام پر سیل کیے گئے نجی اسکول کو کھولنے کا حکم

پشاور:

تحریک لبیک پاکستان کے نام پر نجی اسکول کو سیل کرنے کے خلاف اسکول انتظامیہ 
پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئی، عدالت نے 
اسکول کو ڈی سیل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین سے 14 دن کے اندر جواب طلب کرلیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار چارسدہ عمرزئی حاجی آباد میں ایک نجی اسکول کا پرنسپل ہے، درخواست گزار کے مطابق ان کے اسکول کو فریقین نے ٹی ایل پی سے تعلق کی بنیاد پر سیل کیا، درخواست گزار کے مطابق مذکورہ اسکول میں 1300 بچے زیر تعلیم ہیں، درخواست گزار وکیل کے مطابق اسکول کو بغیر کسی تحریری حکم کے بند کردیا گیا۔

عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اسکول کی بندش سے بچے تعلیم سے محروم ہوگئے، اسکول کی بندش آئین کے آرٹیکل دس اے کی خلاف ورزی ہے، اسکول کی بندش قانونی کی نگاہ میں غیر ضروری ہے، عدالت نے موجود ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس دیا وہ اسکول کی بندش کی روداد کی تصدیق کریں اور 14 دن کے اندر جواب جمع کرائیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ فریقین اگلی پیشی تک اسکول کو واپس ڈی سیل کریں۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے کشیدگی میں ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بیرسٹر گوہر
  • آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انور الحق نے استعفیٰ دینے کے لئے شرائط رکھ دیں
  • جیکب آباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
  • ایکسپورٹرز کے اعزاز میں ریپ کی جانب سے ظہرانہ
  • افغان مہاجرین کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی جائینگی، ڈی سی کوئٹہ
  • ٹی ایل پی کے نام پر سیل کیے گئے نجی اسکول کو کھولنے کا حکم
  •  مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے‘نصرت اللہ
  • پاراچنار، آئی ایس او کا شہیدِ مقاومت ضلعی کنونشن
  • بلاول، فضل الرحمٰن ملاقات ختم، سیاسی صورتحال، کشمیر میں حکومت سازی پر مشاورت