data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251030-08-17
ڈھاکا (آن لائن) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے، بیس سال بعد مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس خوش آئند ہے۔ بنگلا دیش کے مختلف اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان اداراتی میکانزم کے اجلاسوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور توانائی، قدرتی وسائل، تجارت، ٹیکسٹائل، سیاحت اور سول ایوی ایشن کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے اور بیس سال بعد مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس خوش آئند ہے۔ انہوں نے بنگلا دیش کی مہمان نوازی پر بھی شکریہ ادا کیا۔ملاقاتوں میں علی پرویز ملک نے بنگلا دیش کے مشیر برائے امور خارجہ محمد توحید حسین، مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، سول ایوی ایشن اور سیاحت شیخ بشیر الدین، اور مشیر برائے توانائی و معدنی وسائل محمد فوزل کبیر خان سے بھی تفصیلی بات چیت کی۔ بنگلا دیشی حکام نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی کو اہم قرار دیا۔وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون اور توانائی کے شعبے میں مزید تعلقات مضبوط بنانے کے وسیع مواقع موجود ہیں اور پاکستان اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کا خواہاں ہے۔

ڈھاکا: وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک بنگلا دیش کے مشیر برائے خارجہ امورتوحید حسین سے ملاقات کررہے ہیں

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان اور بنگلا دیش کے

پڑھیں:

اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے ترقی کا وفد ملاقات کررہا ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-08-25

 

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کو الجزائری ہم منصب کا فون، تعلقات، مختلف امور پر تعاون بڑھانے کا عزم 
  • سعودی عرب اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز
  • پاکستان نے بنگلا دیش کو اقتصادی تعاون کی بڑی پیشکش کر دی
  • وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، تجارت و اقتصادی تعاون بڑھانے پر گفتگو
  • بنگلہ دیش پاکستان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا مشترکہ اجلاس، دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے ترقی کا وفد ملاقات کررہا ہے
  • سید عاصم منیر کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو
  • شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر گفتگو
  • پاکستان اور یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق