سعودی عرب 2028 سے اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹینس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
اے ٹی پی (ATP) نے اعلان کیا ہے کہ 2028 سے سعودی عرب میں سالانہ بنیادوں پر ماسٹرز 1000 ٹینس ایونٹ منعقد کیا جائے گا، جو ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا اور سیزن کے آغاز میں ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔
یہ اعلان اے ٹی پی کے چیئرمین انڈریا گاوڈنزی نے پیرس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام مردوں کے ٹینس کے اعلیٰ درجے کے مقابلوں میں 1990 کے بعد پہلی بار توسیع ہے، اور سعودی عرب کے ایونٹ کے اضافے سے ماسٹرز کی مجموعی تعداد 9 سے بڑھ کر 10 ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کی مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کے مجوزہ قانون کی مذمت
نیا ٹورنامنٹ SURJ اسپورٹس انویسٹمنٹس کے اشتراک سے منعقد کیا جائے گا، جو سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) سے منسلک کمپنی ہے۔ سرمایہ کاری کی رقم ظاہر نہیں کی گئی، تاہم اے ٹی پی نے اسے ’ٹینس کے عالمی منظرنامے کے لیے ایک سنگ میل‘ قرار دیا ہے۔
سعودی عرب گزشتہ چند برس میں عالمی کھیلوں میں اپنی موجودگی بڑھا رہا ہے۔ مملکت نے 2024 سے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کی میزبانی بھی شروع کر رکھی ہے اور 2023 سے نیکسٹ جن اے ٹی پی فائنلز بھی ریاض میں منعقد ہو رہے ہیں۔
حکام کے مطابق ٹینس سعودی نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور یہ کھیل ترقی کے تمام تقاضے پورے کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
1000 ٹینس ٹورنامنٹ 2028 PIF اے ٹی پی ماسٹرز سعودی عرب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 1000 ٹینس ٹورنامنٹ اے ٹی پی ماسٹرز اے ٹی پی
پڑھیں:
سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ
---فائل فوٹوسعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران غزہ اور فلسطین سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و استحکام کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی امور پر رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔