اسلام آباد:

وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 3 افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق بیان کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا اور پاکستان کا مؤقف واضح کیا کہ آئی سی سی، جے شاہ اور افغان بورڈ کے بیانات ایک منظم مہم کا حصہ ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ یہ متنازع دعویٰ ایک طے شدہ حقیقت کے طور پر پیش کیا گیا ہے کہ تین ‘افغان کرکٹرز' ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں اور آئی سی سی نے ان دعووں کی تصدیق کے لیے کوئی آزاد اور قابل اعتماد ثبوت پیش نہیں کیا۔

عطااللہ تارڑ  نے کہا کہ پاکستان اس بیان کے الفاظ اور مفہوم دونوں کی سختی سے تردید کرتا ہے اور فوری تصحیح کا مطالبہ کرتا ہے اور ہم اس پریشان کن رجحان کی بھی نشان دہی کرتے ہیں، جس میں بغیر کسی شواہد کے محض تکرار کے ذریعے بیانیہ تشکیل دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے بیان کے چند گھنٹوں کے اندر ہی، اس کے چیئرمین جے شاہ نے اسی دعوے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دہرا دیا اور اس کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی اسی طرز پر ایک بیان جاری کیا جو آئی سی سی کے مؤقف کو بنیاد بناتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بجائے اس کے کہ کوئی آزادانہ شواہد یا تفصیلات فراہم کی جائیں یہ ترتیب واضح طور پر ایک مصنوعی تاثر پیدا کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ آئی سی سی کی موجودہ قیادت کے ذریعے سامنے آنے والے ان متنازع واقعات کی ایک اور کڑی ہے جو بظاہر پاکستان کرکٹ کو غیر متناسب طور پر متاثر کرنے کے لیے ابھرے، جن میں حالیہ  ہاتھ نہ ملانے کا تنازع بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے پاکستان کے ایشیا کپ میچ کے انعقاد میں تاخیر ہوئی، ایسے واقعات نے آئی سی سی کی غیر جانب داری پر اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے اور ایک عالمی ریگولیٹری ادارے کو کسی جانب دار بیانیے کو فروغ دینے یا میچ مینجمنٹ کے تنازعات کو بار بار جنم دینے کا تاثر نہیں دینا چاہیے۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ یہ مؤقف رکھتا آیا ہے کہ سیاست کو کھیل بالخصوص کرکٹ سے دور رکھا جائے اور پاکستان آئی سی سی پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی آزادی اور کھیل کی روح کو برقرار رکھے۔

آئی سی سی سے انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیر مصدقہ دعووں کی تصدیق کرنے سے گریز کریں، سیاسی مفاد کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہ دے، اور قومی وابستگی سے بالاتر ہو کر غیرجانب دارانہ معیار کو یقینی بنائے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان کو توقع ہے کہ آئی سی سی، جس کی موجودہ قیادت کا تعلق بھارت سے ہے، اپنی غیرجانب داری، بین الاقوامی اصول انصاف اور بے لاگ طرز عمل کو بحال کرے گی اور امید ہے آئی سی سی اس خطرناک روش کا ازالہ کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

بھارت پاکستانی کانٹینٹ کو نیٹ فلکس پر بلاک کرنا چاہتا ہے، فرحان سعید کا دعویٰ

پاکستانی اداکار و گلوکار فرحان سعید نے کہا ہے کہ بھارت پاکستانی ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے اور اسی وجہ سے وہ پاکستانی کانٹینٹ کی نیٹ فلکس تک رسائی کو محدود کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فرحان سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے موجودہ حالات کے مطابق سب سے بہتر راستہ عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے لیے معیاری کانٹینٹ بنانا ہے، کیونکہ نیٹ فلکس پر آنے کے بعد پاکستانی ڈراموں کو پوری دنیا دیکھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی وجوہات کے باعث پڑوسی ملک پاکستان کے ڈراموں کو بلاک کرنے کی کوشش کرتا ہے، جبکہ ہمارے ڈرامے معیار کے لحاظ سے پہلے ہی بھارت تک پہنچ چکے ہیں اور وہاں بے حد مقبول ہیں۔

فرحان سعید نے بتایا کہ انہوں نے دہلی ایئرپورٹ پر اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ پاکستانی ڈرامہ میوٹ ہونے کے باوجود سب لوگ اسے دلچسپی سے دیکھ رہے تھے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اچھا کانٹینٹ بلاک کرنے سے نہیں رکتا، لوگ ہر حال میں اسے دیکھتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر اپنے کانٹینٹ کا کنٹرول خود سنبھالے تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی پابندی کے خدشے سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت پاکستانی کانٹینٹ کو نیٹ فلکس پر بلاک کرنا چاہتا ہے، فرحان سعید کا دعویٰ
  • حیدرآباد،استحکام پاکستان آرگنائزیشن کا اہم اجلاس
  • تاجکستان نے افغانستان سے حملوں میں 5 چینی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
  • افغان شہریوں کی جانب سے دہشتگردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقابم
  • افغان شہریوں کی جانب سے دہشتگردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
  • افغان شہری کے اعترافی بیان نے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب کر دیا
  • بنگلادیش پریمئیر لیگ، پاکستان کے کتنے کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے؟
  • پاکستان کے 11 کرکٹرز بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں
  • گورنر راج جیسے ایڈونچر کی کوشش پر ردعمل انہیں پتا چل جائےگا: وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان
  • امریکی ریاست ٹیکساس میں بم بنانے کا دعویٰ کرنیوالا افغان شہری گرفتار