پاکستانی ہندو برادری کا بھارتی وزیر داخلہ کے بیان پر احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ہندو کونسل اور امن کمیٹی نے بھارتی وزیر راج ناتھ سنگھ کے سندھ کے بارے میں دیے گئے متنازع بیان کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت کشور کمار بھاٹیا، سنی تحریک کے رہنما عابد قادری، مسیحی رہنما ایبرٹ جان اور دیگر نے کی۔ مظاہرے کے بعد انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 6 مئی کی جنگ کی ناکامی کے بعد بھارت ہل کر رہ گیا ہے۔ پاک فوج کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارتی فوج اور اس کے حکمران اپنے عوام کا سامنا کرنے کے قابل نہیں رہے۔ وہ وقتاً فوقتاً بیانات دے کر اپنی ناکامی کو چھپانے اور اپنے لوگوں میں اپنی عزت بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے سندھ کے بارے میں بیانات دے کر اپنی عزت بچانے کی کوشش کی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ پاکستان کا حصہ ہے، سندھ وہ صوبہ ہے جس نے قرارداد پاکستان پاس کی ،سندھ کے عوام پاکستان کے ساتھ ہیں اور اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی اقلیتی برادری سمیت عوام بھارتی وزیر کے ایسے بیانات کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارتی وزیر کے بیان کا فوری نوٹس لے۔
حیدر آباد،پاکستان ہندو کونسل کے تحت بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ کے بارے میں ریمارکس کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے ،چھوٹی تصویر میں رمیش کمار پریس کانفرنس کررہے ہیں
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بھارتی وزیر سندھ کے
پڑھیں:
پاکستان کیخلاف بھارتی وزیردفاع کے بیان پر سکھوں کاکینیڈا میں مظاہرہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینیڈا میں بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان مخالف بیان پر سکھ کمیونٹی نے بھرپور ردِعمل دیتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس دوران مظاہرین نے پاکستان اور خالصتان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور مودی سرکار کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے خالصتان کی آزادی کے حق میں آواز بلند کی۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے راج ناتھ سنگھ کو سخت پیغام دیا کہ پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان بازی کرنے کے بجائے بھارت کی بگڑتی ہوئی اندرونی صورتحال پر توجہ دیں، کیونکہ ان کے مطابق بھارت خود جلد ہی کئی حصّوں میں تقسیم ہونے کے قریب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی پالیسیاں بھارت کے اندر نسلی اور علاقائی کشیدگی کو خطرناک حد تک بڑھا رہی ہیں۔
سکھ رہنماؤں نے مزید کہا کہ بھارتی پنجاب میں آزادی کی جدوجہد تیزی سے مضبوط ہو رہی ہے اور انہیں یقین ہے کہ مستقبل قریب میں پنجاب بھارت سے علیحدہ ہو کر ایک آزاد ریاست — خالصتان — کی شکل اختیار کرے گا۔
ان کے مطابق یہ احتجاج عالمی برادری کو یہ بتانے کے لیے ہے کہ سکھ کمیونٹی راج ناتھ سنگھ جیسے رہنماؤں کے کشیدگی بڑھانے والے بیانات کو مسترد کرتی ہے اور اپنے حقوق کے لیے پرامن جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔