جب تک پاکستان کا ہر شہری آزاد اور برابر نہ ہو جائے، ہم شہدائے جمہوریت کے راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے: آصفہ بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
— فائل فوٹو
خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستان کا ہر شہری آزاد اور برابر نہ ہو جائے، ہم شہدائے جمہوریت کے راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے۔
سانحہ کارساز کو 18 سال مکمل ہونے پر آصفہ بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کو دختر مشرق کو نشانہ بنایا گیا مگر ان کے وفادار ساتھیوں نے اپنی قائد کو بچانے کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دے دی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی شارعِ فیصل پر واقع کار ساز کا مقام پاکستان میں جمہوریت کی لہو رنگ جدوجہد کا گواہ ہے۔
خاتون اول کا کہنا تھا کہ کارساز کے مقام پر بزدل دشمنوں نے جمہوریت پر گھات لگا کر حملہ کیا، مگر وہ جمہوریت کے سفر کو روک نہ سکے۔ 18 اکتوبر 2007 کو کراچی ایئرپورٹ سے شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی قیادت میں نکلنے والا قافلہ ایک تاریخ ساز لمحہ بن گیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کارساز پر جب جیالوں کی پہلی صف شہید ہوئی تو دوسری آگے بڑھی اور 180 سے زائد کارکنان نے جامِ شہادت نوش کیا۔ عزم و ہمت اور قربانی کی ایسی لازوال داستانیں دنیا بھر کی جمہوری تحریکوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحۂ کارساز کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں، انہوں نے جمہوریت کی اس جدوجہد میں جرات کے بیج بوئے۔ شہدائے کارساز کے جرات کے بوئے ہوئے بیج جو آج بھی ہر تحریک میں پھول بن کر مہک رہے ہیں۔ شہداء کا لہو ہمارے راستے کو تاریک نہیں بلکہ روشن کر گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ، شہری جاں بحق، 3 پولیس اہلکار زخمی
اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ میں شہری جاں بحق ہوگیا جب کہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق بنوں میں میران شاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی، جس میں ایک شہری جاں بحق اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملہ آور زخمی اہلکاروں سے بندوق بھی چھین کر لے گئے۔
حملہ آور نے گاڑی کو نذر آتش کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر روانہ کردی گئی ہے۔
موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرا گئی، خاتون جاں بحق
دوسری جانب صوابی میں گدون کارخانو روڈ پر ایک موٹرسائیکل ٹرک سے ٹکرا گئی، جس میں خاتون جاں بحق اور شوہر و بیٹی زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق خاتون ٹرک کے ٹائر تلے کچل کر جاں بحق ہوئی۔ زخمی شوہر اور بیٹی کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ٹوپی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔