آج کل کی لڑکیاں شادی کے بجائے کیریئر اور آزادی کو ترجیح دیتی ہیں؛ غزالہ جاوید
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے اپنے دورے سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کی لڑکیاں جلدی شادی کے حق میں نہیں اور اس کی کئی وجوہات ہیں۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں غزالہ جاوید کا کہنا تھا کہ اب لڑکیاں کیریئر، خودمختاری اور آزادی کو پہلی ترجیح دیتی ہیں اسی لیے وہ جلدی شادی کے بندھن میں بندھنے سے گریز کرتی ہیں۔
غزالہ جاوید نے کہا کہ آج کی لڑکی سمجھتی ہیں کہ شادی کے بعد اس کی آزادی محدود ہوجائے گی لیکن ماضی میں ایسا نہیں تھا۔ ماضی شادی پہلی ترجیح تھی۔
اداکارہ غزالہ جاوید نے انکشاف کیا کہ میری شادی صرف 16 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور 18 سال کی عمر تک وہ ماں بھی بن گئی تھیں۔
انھوں نے کہا کہ ماضی میں کم عمری کی شادیاں عام تھیں اور اکثر کامیاب بھی ثابت ہوتی تھیں کیونکہ اس وقت برداشت اور سمجھوتے کا جذبہ زیادہ تھا۔
تاہم غزالہ جاوید نے تسلیم کیا کہ اب دور بدل چکا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غزالہ جاوید نے شادی کے
پڑھیں:
انصاف تک آسان رسائی اور قانونی انفراسٹرکچر کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرقانون پنجاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال خان نےقلمدان سونپے جانے کے بعد سول سیکرٹریٹ ،محکمہ قانون میں پہلے بریفنگ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری قانون آصف بلال لودھی نے صوبائی وزیر کو محکمہ قانون کی کارکردگی، جاری اور مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے تمام ضلع و تحصیل ہیڈکوارٹرز پر خواتین وکلا کے لئے لیڈی بار رومز کے قیام کے منصوبے،مختلف اضلاع بشمول اوکاڑہ، ڈیرہ غازی خان،لودھراں، ساہیوال، مظفرگڑھ، رحیم یار خاں،حافظ آباد، بہاولنگر، وہاڑی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ اور نارووال میں ڈسٹرکٹ اٹارنیز دفاتر کی تعمیر،ایڈووکیٹ جنرل آفس بہاولپور کی تعمیراتی پیش رفت، جوڈیشل ٹاور لاہور کی تعمیر شامل ہے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام(اے ڈی پی )26،2025کے لئے مجوزہ نئی سکیموں بارے بھی بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ انصاف تک آسان رسائی اور قانونی انفراسٹرکچر کی بہتری پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبائی حکومت قانون و انصاف کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنےکےلئے پرعزم ہے۔انہوں نے محکمہ قانون کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل، شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ وکلا برادری، خصوصا خواتین وکلا کے لئے بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ عدالتی نظام میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔اجلاس میں محکمہ قانون کے سینئر افسران، ،صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو صہیب احمد بھرتھ ،ایڈووکیٹ جنرل آفس کے نمائندگان اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔