شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں اگلے چند روز تک متاثر یا غیر فعال رہ سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیشگوئی کے مطابق دن کے پہلے پہر بلوچستان کی شمال مغربی اور شام کو مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 روز کے دوران 37 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ موسم منتقلی کا عمل ہے، جس دوران موسم سرما کی ہوائیں جگہ لیں گی جبکہ نومبر کے اوائل اور وسط سے موسم خنک ہونا شروع ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ کراچی میں اکتوبر کا مہینہ مئی اور جون کے بعد گرم تصور کیا جاتا ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں دن کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاتا ہے جبکہ رات کا درجہ حرارت 23 سے 25 کے درمیان رہتا ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پروٹین سپلیمنٹس میں خطرناک حد تک سیسہ کی مقدار پائی گئی، کنزیومر رپورٹس

کنزیومر رپورٹس کی تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ متعدد پروٹین پاؤڈرز اور شیکز میں لیڈ اور دیگر بھاری دھاتوں کی خطرناک مقدار موجود ہے۔

مزید پڑھیں: کیا بور کا پانی بال جھڑنے کا سبب بنتا ہے؟

رپورٹ کے مطابق، 23 مصنوعات میں سے دو تہائی میں لیڈ کی سطح روزانہ کی محفوظ حد سے تجاوز کر گئی، جبکہ بعض میں یہ 10 گنا تک زیادہ پائی گئی۔

Naked Nutrition اور Huel کے پلانٹ بیسڈ پاؤڈرز میں سب سے زیادہ آلودگی پائی گئی، جبکہ Owyn اور Transparent Labs کے شیکز کو سب سے محفوظ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں: جسمانی توانائی کی سطح بڑھانے کے قدرتی طریقے

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ طویل المدتی استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پروٹین سپلیمنٹس سیسہ کی مقدار کنزیومر رپورٹس

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں آئندہ تین روز موسم گرم و خشک رہنے کا امکان
  • پاکستان میں دہائیوں بعد سرد ترین سردی متوقع، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • حماس کو غیرمسلح ہونا ہوگا، نہ ہوئی تو ہم کر دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • حماس کو غیرمسلح ہونا ہوگا، نہ ہوئی تو ہم کر دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
  • پروٹین سپلیمنٹس میں خطرناک حد تک سیسہ کی مقدار پائی گئی، کنزیومر رپورٹس
  • محکمہ موسمیات نے سرد موسم اور بارشوں کی پیش گوئی کردی
  • ملک بھر میں سردموسم اور بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی
  • موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، ماہرین کی اہم پیشگوئی
  • موسم بدلتے ہی ملک میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ