کراچی میں موسم کب خنک ہونا شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں اگلے چند روز تک متاثر یا غیر فعال رہ سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیشگوئی کے مطابق دن کے پہلے پہر بلوچستان کی شمال مغربی اور شام کو مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 روز کے دوران 37 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ موسم منتقلی کا عمل ہے، جس دوران موسم سرما کی ہوائیں جگہ لیں گی جبکہ نومبر کے اوائل اور وسط سے موسم خنک ہونا شروع ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ کراچی میں اکتوبر کا مہینہ مئی اور جون کے بعد گرم تصور کیا جاتا ہے۔
اکتوبر کے مہینے میں دن کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاتا ہے جبکہ رات کا درجہ حرارت 23 سے 25 کے درمیان رہتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
موسمِ سرما کیلئے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری، آج سے عمل درآمد شروع
فائل فوٹوپاکستان ریلوے نے موسمِ سرما کے لیے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کردیا جس پر آج سے عمل درآمد بھی شروع کردیا گیا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق نیا ٹائم ٹیبل 16 اکتوبر سے 15 اپریل تک رہے گا، نئے شیڈول میں 9 ٹرینوں کے عارضی اسٹاپ ختم کر کے ریگولر اسٹاپ دے دیے گئے ہیں۔
علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے صبح 7 بجے کے بجائے ساڑھے 7 بجے روانہ ہوا کرے گی جبکہ عوام ایکسپریس کراچی سے صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے 8 بجے روانہ ہوا کرے گی۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ نارووال پسنجر ٹرین صبح 7 بجے کے بجائے 7 بجکر 25 منٹ پر روانہ ہوگی اور شالیمار ایکسپریس صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے 7 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوگی۔