750 روپے والے پرائزبانڈزکی قرعہ اندازی،جیتنے والے خوش نصیب کون ؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک :نیشنل سیونگز سینٹر نے مظفرآباد میں 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے سرفہرست فاتحین کا اعلان کردیا۔
750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ میں پہلا انعام جیتنے والے خوش نصیب شخص کو 15 لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام جیتنے والے تین افراد کو 5 لاکھ روپےملیں گے۔
پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 797063 نے جیتا ہے جبکہ دوسرے انعام کے حقدار 118702، 290665 اور 668206 قرار پائے ہیں۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے جولائی 2025 سے پرائز بانڈ کی جیتنے والی رقم پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافے کا اعلان کیا ہے،فائلرز کو اب انعامی بانڈز کی جیتنے والی رقم پر 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا جبکہ اس کے برعکس نان فائلرز کو اسی آمدنی پر 30 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔
آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر
واضح رہے کہ 750 روپے کے پرائز بانڈ کی اگلی سہ ماہی قرعہ اندازی اگلے سال جنوری 2026 میں ہوگی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
فتنۃ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھاکے دراندازی کی کوشش ناکام، 50 دہشت گرد ہلاک
فتنۃ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کے در اندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی جب کہ مہمند میں پاک فوج نے کامیاب کارروائی میں 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے جب کہ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کر رکھا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے، فوٹیج میں آپریشن شروع ہونے سے پہلے خارجیوں کی موومنٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ہلاک ہونے والے خوارج افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں سر انجام دینے آئے تھے۔
فتنہ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کے در اندازی کی ناکام کوشش
*مہمند میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی - 45 سے 50 خوارج جہنم واصل*سیکورٹی ذرائع
ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 خوارج کو… pic.twitter.com/xYZZllbDZb