سیکیورٹی حصار توڑ کر ڈریسنگ روم پہنچنے والا بابر اعظم کا مداح گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز سیکیورٹی حصار توڑ کر بابر اعظم سے ملاقات کیلیے ڈریسنگ روم جانے والے نوجوان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں دیوارپھلانگ کر ڈریسنگ روم تک پہنچنے والے نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمےمیں ممنوع مقام اورکارسرکارمیں مداخلت کی دفعات شامل کی گئیں جبکہ نوجوان کی شناخت 15 سالہ حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ بابراعظم کا فین ہے اور آٹو گراف لینے کیلیے ڈریسنگ روم تک پہنچا تھا۔
ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑی غیرمتعلقہ نوجوان کودیکھ کر حیران ہوگئےتھے جبکہ کھلاڑیوں کی نشاندہی پرسکیورٹی عملے نے نوجوان کو سیکیورٹی نے حراست میں لےلیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ناقص فارم کے باوجود بابر اعظم نے بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا
کراچی:پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔
یہ کارنامہ انہوں نے اتوار کو لاہور میں جنوبی افریقہ کیخلاف شروع ہونے والی سیریز کے ابتدائی دن انجام دیا، وہ اس کارنامہ سے محض 2 رنز کی دوری پر تھے۔
بابراعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بیٹر کے علاوہ دنیا کے آٹھویں کھلاڑی بنے ہیں، بابر اب تک ٹیسٹ چیمپئن شپ مقابلوں میں 18 نصف سنچریاں اور 8 سنچریاں بھی بناچکے ہیں۔
ان کے علاوہ چیمپئن شپ میں 3000 یا زائد رنز بنانے والوں میں جو روٹ (6080)، بین اسٹوکس (3616)، زیک کرولی (3041)، اسٹیون اسمتھ (4278)، مارنس لبوشین (4225)، ٹریوس ہیڈ (3300) اورعثمان خواجہ (3288) شامل ہیں۔