Express News:
2026-07-24@01:24:35 GMT

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی گئی ہے اور پیٹرول کی قیمت 268 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 263 روپے 2 پیسے فی لیٹرکردی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 394 پیسے فی لیٹر کی کمی کر دی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر سے کم کر کے 275 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی سے 184 روپے97 پیسے سے کم ہو کر181 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 165 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر162 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے اعلان کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 16 اکتوبر سے ہوگا اور اگلے 15 دن کے لیے لاگو رہیں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پیسے فی لیٹر کی قیمت میں گئی ہے

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے