عوام کے لیے خوشی کی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
عوام کے لیے خوشی کی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئل انڈسٹری نے قیمتوں میں مجوزہ ردوبدل کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کرکے اوگرا کو ارسال کر دی ہے، جس کے بعد اوگرا ان سفارشات کی بنیاد پر قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر رہا ہے۔ یہ سمری کل وزارتِ خزانہ کو بھیجی جائے گی۔
وزارتِ خزانہ یکم دسمبر سے لاگو ہونے والی پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 30 نومبر کو کرے گی، جو آئندہ 15 روز کے لیے مؤثر ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اس اعلان سے قبل وزیراعظم سے مشاورت بھی کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفافن نے 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات مجموعی طور پر بہتر قرار دے دیئے، رپورٹ جاری فافن نے 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات مجموعی طور پر بہتر قرار دے دیئے، رپورٹ جاری وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس مقرر کردیا عمران خان کی صحت پر تشویش ہے، علیمہ خان کا محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط ملک میں حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی سالانہ شرح 4.32 فیصد تک پہنچ گئی امریکا میں فائرنگ، تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، ترجمان دفتر خارجہ پاکستانیوں کو امارات کے ویزے نہ ملنے سے متعلق حکومت کی وضاحت سامنے آگئی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیسے فی لیٹر کی قیمت میں کے لیے
پڑھیں:
عوام کے ٹیکس کے پیسے سے فلیٹ اور جزیرے خریدے جارہے ہیں، سہیل آفریدی
فائل فوٹووزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے باہر فلیٹ اور جزیرے خریدے جارہے ہیں۔ اس کے لیے عوام کو حکمرانوں سے سوال کرنا ہے، ان کو جانے نہیں دینا۔
انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے 5300 ارب روپے کی کرپشن کی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد کو القادر یونیورسٹی قائم کرنے پر بلاجواز قید کیا ہوا ہے، نوجوانوں اور ہم سب نے ملکر کرپشن کا حساب لینا ہے۔
قبل ازیں اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے بعد این ایف سی میں ہمارا حصہ 19 فیصد بنتا ہے۔ 7 سال سے 350 ارب روپے سالانہ ہمیں حصہ نہیں مل رہا۔