وفاقی حکومت کا گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ، چاروں صوبوں سے رائے طلب
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ وفاقی حکومت نے گندم سے متعلق نئی پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرلیا جس کے تحت گندم کی امدادی قیمت 3400فی من مقرر کرنے اور نجی شعبے کو گندم خریدنے کا لائسنس جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ڈرافٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیے ارسال کردیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف صوبوں کی آراءجاننے کے لیے آن لائن اجلاس طلب کریں گے۔
ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ نجی شعبے کو گودام فراہم کرنے اورامدادی قیمت پر گندم خریدنے کی اجازت دینے کی تجویز ہے اس کے علاوہ گندم کی بین الصوبائی منتقلی صوبائی حکومتوں کی اجازت سے مشروط ہوگی۔
سرکاری ڈرافٹ میں رواں سال ساڑھے 62 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ پنجاب کو 25 لاکھ اورسندھ کو 10 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی تجویز ہے، خیبر پختونخوا کوساڑھے 7 لاکھ اور بلوچستان کو 5 لاکھ ٹن خریدنے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ کے اجلاس کے بعد قیمت اورہدف مقرر ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملک بھر میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافے سے نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، فی تولہ سونے کی نئی قیمت 5500 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 715 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے ہوگئی ہے جو گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 3 لاکھ 62 ہزار 397 روپے تھی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں 55 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 71 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح، 10 گرام چاندی کی قیمت میں 147 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 4 ہزار 498 روپے ہوگئی ہے جب کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 51.60 ڈالر پر آگئی ہے۔