حکومتِ نے ٹی ایل پی واقعے پر فیک نیوز نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر دی
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
حکومتِ نے ٹی ایل پی واقعے پر فیک نیوز نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے کالعدم یا متنازعہ خبروں اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والے جعلی مواد کے خلاف ایک وسیع آپریشن شروع کر دیا ہے، حکام نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے۔
حکام کے مطابق ٹی ایل پی واقعے سے جڑی فیک نیوز نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنے کے لیے مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے اور ملوث افراد کے خلاف این سی سی آئی اے کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم اور دیگر خصوصی یونٹس کی جانب سے ملزمان کی فوری گرفتاریوں کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ “ڈیپ فیک لیب ایکٹو ہے اور جعلی ویڈیوز و آڈیوز کی فارنزک جانچ جاری ہے۔”وزارتِ اطلاعات اور متعلقہ اداروں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نوٹسز بھیجنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور ہدایت جاری کی گئی ہے کہ فیک مواد کو 24 گھنٹوں کے اندر ہٹایا جائے۔ سوشل میڈیا پر بار بار خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس کی مستقل معطلی کی سفارش بھی زیرِ غور ہے۔
حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ غیر مصدقہ ویڈیوز یا کلپس شیئر کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ “ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز جھوٹ پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔” ذرائع نے مزید بتایا کہ پراپیگنڈہ پھیلانے والے اوورسیز نیٹ ورکس کی ٹریسنگ شروع کر دی گئی ہے اور سفارتی ذرائع کے ذریعے بیرونِ ملک ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات، قانونی اور سفارتی کارروائیاں، ریڈ نوٹس اور بین الاقوامی تعاون کے آپشنز پر مشاورت جاری ہے۔چینلز، بلاگرز اور نیوز پروڈیوسرز کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کوئی بھی مواد نشر کرنے سے پہلے دوہری (ڈبل) تصدیق لازمی بنائیں۔
گمراہ کن ہیش ٹیگز اور ٹرولنگ سیلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ پراپیگنڈہ اور فیک نیوز کے مالی سہولت کاروں کی نشاندہی کے لیے مشکوک ٹرانزیکشنز کی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ہنگامی حالات میں افواہ بازی پر اضافی سزائیں بھی لاگو کی جائیں گی۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متعدد فیک اکاونٹس ہندوستان اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے تھے، اس لیے صوبائی اور وفاقی سطح پر فوکل پرسنز نامزد کر دیے گئے ہیں اور فوری ری ایکشن و کاؤنٹر میسجنگ یونٹس فعال کر دیے گئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنو مئی مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج نو مئی مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا مذہبی جماعت کا احتجاج: پولیس نے سی سی ٹی وی اور جیوفینسگ سے گرفتاریاں شروع کردیں سی ڈی اے نے بحریہ ٹاؤن کوایک ارب 84کروڑ روپے سے زائد کے واجبات پر حتمی شوکاز نوٹس جاری کردیا،کاپی سب نیوز پر اسلام آباد کی مشہور ہاؤسنگ اسکیم پر سی ڈی اے کا شکنجہ ، 42 ملین کے واجبات کا مطالبہ جج ہمایوں دلاور کیخلاف پروپیگنڈا مہم؛ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی کی درخواست خارج، تحریری فیصلہ جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیک نیوز نیٹ ورکس کے خلاف کے لیے گئی ہے ہے اور
پڑھیں:
فیک نیوز نیٹ ورک بےنقاب، بڑے پیمانہ پرگرفتاریوں کی تیاریاں
سٹی42: حکومتِ پاکستان نے ریاست کے خلاف پھیلائی جا رہی جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا۔ فیک نیوز نیٹ ورکس بے نقاب ہو گئے۔ فیک نیوز پھیلانے میں ملوث مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کر لی گئی۔ گرفتاریوں کی تیاریاں کر لی گئیں۔
گزشتہ کچھ دنوں کے دوران فیک نیوز پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف این سی سی آئی اے کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم اور دیگر خصوصی یونٹس کی جانب سے ملزمان کی فوری گرفتاریاں متوقع ہیں۔
ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ
ڈیپ فیک لیب ایکٹو، جعلی ویڈیوز اور آڈیوز کی فارنزک جانچ جاری ہے۔ سوشل پلیٹ فارمز کو نوٹسز جاری کرنے کے سلسلہ کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا سے فیک مواد کو 24 گھنٹے میں ہٹانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر بار بار خلاف ورزی پر اکاؤنٹس کی مستقل معطلی کی سفارش بھی زیر غور ہے۔
حکام نے خبردار کر دیا ہے کہ عوام محتاط رہیں، غیر مصدقہ ویڈیوز یا کلپس شیئر کرنے پر کارروائی ہو سکتی ہے۔
ماہرہ خان کا طویل عرصے بعد ٹی وی پر واپسی کا عندیہ
ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز جھوٹ پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔
پراپیگنڈہ فیک نیوز کے پیچھے موجود اوورسیز نیٹ ورک کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔ سفارت خانوں کے ذریعے سخت اقدامات کی تیاری کی جا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بیرونِ ملک بیٹھ کر رہاست پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائیاں کرنے کی پلاننگ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
ریڈ نوٹس اور بین الاقوامی تعاون حاصل کرنے کے آپشنز پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
ڈیلی ویجرزکی تنخواہوں میں اضافےکانوٹیفکیشن جاری
فیک نیوز روکنے کے ذمہ دار حکام کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ چینلز اور بلاگرز کوئی بھی مواد نشر کرنے سے پہلے دوہری تصدیق لازمی کرنے کو یقینی بنائیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سوشل پلیت فارمز پر گمراہ کن ہیش ٹیگ بنانے اور ٹرولنگ میں ملوث سیلز کے خلاف بھی ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پراپیگنڈا، فیک نیوز ک پھلانے میں ملوث افراد کے مالی سہولت کاروں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ مشکوک ٹرانزیکشنز کی اسکریننگ جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہنگامی حالات میں افواہ بازی پر اضافی سزائیں لاگو ہوں گی۔
Currency Exchange Rate Tuesday October 14, 2025
ذرائع نے انکشاف کیا کہ پاکستان کی ریاست کے خلاف حالیہ پروپیگنڈا کی لہر چلانے میں ملوث فیک اکاونٹس ہندوستان اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فیک نیوز پھیلانے الے گروہ کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے کے لئے صوبائی فوکل پرسنز کو نامزد کیا جا چکا ہے، فوری ری ایکشن اور کاؤنٹر میسجنگ یونٹس فعال کئے جا چکے ہیں۔
فیک نیوز رپورٹ کرنے کے لیے سرکاری ہیلپ لائن 1919 ایکٹو کر دی گئی ہے۔ فیک نیوز اور زہریلے پروپیگنڈا کی اطلاع دینے والے شہریوں کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لیے نیا نصاب، نوٹیفکیشن جاری
Waseem Azmet