فیک نیوز نیٹ ورک بےنقاب، بڑے پیمانہ پرگرفتاریوں کی تیاریاں
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
سٹی42: حکومتِ پاکستان نے ریاست کے خلاف پھیلائی جا رہی جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا۔ فیک نیوز نیٹ ورکس بے نقاب ہو گئے۔ فیک نیوز پھیلانے میں ملوث مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کر لی گئی۔ گرفتاریوں کی تیاریاں کر لی گئیں۔
گزشتہ کچھ دنوں کے دوران فیک نیوز پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف این سی سی آئی اے کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم اور دیگر خصوصی یونٹس کی جانب سے ملزمان کی فوری گرفتاریاں متوقع ہیں۔
ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ
ڈیپ فیک لیب ایکٹو، جعلی ویڈیوز اور آڈیوز کی فارنزک جانچ جاری ہے۔ سوشل پلیٹ فارمز کو نوٹسز جاری کرنے کے سلسلہ کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا سے فیک مواد کو 24 گھنٹے میں ہٹانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر بار بار خلاف ورزی پر اکاؤنٹس کی مستقل معطلی کی سفارش بھی زیر غور ہے۔
حکام نے خبردار کر دیا ہے کہ عوام محتاط رہیں، غیر مصدقہ ویڈیوز یا کلپس شیئر کرنے پر کارروائی ہو سکتی ہے۔
ماہرہ خان کا طویل عرصے بعد ٹی وی پر واپسی کا عندیہ
ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز جھوٹ پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔
پراپیگنڈہ فیک نیوز کے پیچھے موجود اوورسیز نیٹ ورک کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔ سفارت خانوں کے ذریعے سخت اقدامات کی تیاری کی جا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بیرونِ ملک بیٹھ کر رہاست پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائیاں کرنے کی پلاننگ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
ریڈ نوٹس اور بین الاقوامی تعاون حاصل کرنے کے آپشنز پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
ڈیلی ویجرزکی تنخواہوں میں اضافےکانوٹیفکیشن جاری
فیک نیوز روکنے کے ذمہ دار حکام کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ چینلز اور بلاگرز کوئی بھی مواد نشر کرنے سے پہلے دوہری تصدیق لازمی کرنے کو یقینی بنائیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سوشل پلیت فارمز پر گمراہ کن ہیش ٹیگ بنانے اور ٹرولنگ میں ملوث سیلز کے خلاف بھی ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پراپیگنڈا، فیک نیوز ک پھلانے میں ملوث افراد کے مالی سہولت کاروں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ مشکوک ٹرانزیکشنز کی اسکریننگ جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہنگامی حالات میں افواہ بازی پر اضافی سزائیں لاگو ہوں گی۔
Currency Exchange Rate Tuesday October 14, 2025
ذرائع نے انکشاف کیا کہ پاکستان کی ریاست کے خلاف حالیہ پروپیگنڈا کی لہر چلانے میں ملوث فیک اکاونٹس ہندوستان اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فیک نیوز پھیلانے الے گروہ کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے کے لئے صوبائی فوکل پرسنز کو نامزد کیا جا چکا ہے، فوری ری ایکشن اور کاؤنٹر میسجنگ یونٹس فعال کئے جا چکے ہیں۔
فیک نیوز رپورٹ کرنے کے لیے سرکاری ہیلپ لائن 1919 ایکٹو کر دی گئی ہے۔ فیک نیوز اور زہریلے پروپیگنڈا کی اطلاع دینے والے شہریوں کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لیے نیا نصاب، نوٹیفکیشن جاری
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ذرائع نے بتایا کہ میں ملوث فیک نیوز کے خلاف کرنے کے جا رہی
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔