WE News:
2025-11-23@14:20:59 GMT

ریاض ایئر کی پہلی پرواز 26 اکتوبر کو لندن کے لیے روانہ ہوگی

اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT

ریاض ایئر کی پہلی پرواز 26 اکتوبر کو لندن کے لیے روانہ ہوگی

سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی ریاض ایئر اپنی پہلی پرواز 26 اکتوبر کو شروع کرے گی، جس کا پہلا روٹ برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے ہوگا۔ یہ اعلان سرکاری ٹی وی کی رپورٹ میں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سبزی خور کو گوشت والا کھانا پیش، قطر ایئرویز کی پرواز میں مسافر انتقال کرگیا

ابتدائی مرحلے میں ٹکٹوں کی فروخت سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) اور ریاض ایئر کے ملازمین کے لیے ہوگی، جبکہ عوام کے لیے فروخت بعد میں شروع کی جائے گی۔

سی ای او ٹونی ڈگلس نے بتایا کہ کمپنی کا اگلا روٹ دبئی ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پہلی پرواز 26 اکتوبر ریاض ایئر سعودی عرب ہیتھرو ایئرپورٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ریاض ایئر ہیتھرو ایئرپورٹ ریاض ایئر کے لیے

پڑھیں:

مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں کنٹریکٹ پر تعینات 11 افسران مستعفیٰ

بابر شہزاد تُرک: وفاقی حکومت کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں کنٹریکٹ پر تعینات 11 اعلیٰ افسران نے گزشتہ روز  استعفٰی دے دیا۔

گزشتہ ایک سال کے دوران کنٹریکٹ پر تعینات متعدد اعلٰی افسر مستعفی ہوگئے، اکتوبر 2024 سے اکتوبر 2025 کے دوران 11 اعلٰی افسران نے استعفٰی دیا۔

دستاویز کے مطابق افسران نے 17 اکتوبر 2024 سے 29 اکتوبر 2025 تک استعفے دیئے، ممبر، ایف پی ایس سی کا استعفیٰ صدر مملکت جبکہ دیگر وزیراعظم نے منظور کئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات

فیصل اقبال رتیال، ڈائریکٹر جنرل (ٹیلیکام) آئی ٹی ڈویژن مستعفی، ممبر، فیڈرل پبلک سروس کمیشن افضل لطیف مستعفی، ٹیم لیڈ، فنانس اینڈ اکانومی، وزیراعظم آفس نظام الدین ارشد مستعفی ہوئے۔

ریسرچ اسپیشلسٹس، عباس حسن اور زین العابدین مستعفی،ریسرچ اسپیشلسٹس، اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات تھے۔

سینئر ایسوسی ایٹ، فنانس اینڈ اکانومی، وزیراعظم دفتر، ارسلان احمد، اکنامک ٹرانسفارمیشن، ٹیم لیڈ، وزیراعظم دفتر، ہاشم رضا، فنانشل ایڈوائزر، وزارتِ دفاع اسد رسول چوہدری، سینئر ایسوسی ایٹ، انرجی، وزیراعظم دفتر (پبلک) محمد احمد، ریسرچ ایسوسی ایٹ، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، وزیراعظم آفس عائشہ توقیر ، ممبر، سوشل سیکٹر اینڈ ڈیوولوشن، پلاننگ کمیشن مستعفی ہوئے۔ 

لاہور میں 256ٹریفک حادثات؛ ایک شخص جاں بحق 285 زخمی 

افسران نے 17 اکتوبر 2024 سے 29 اکتوبر 2025 تک استعفے دیئے۔

متعلقہ مضامین

  • ضمنی انتخابات کا میدان سج گیا: قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں پولنگ کل ہوگی
  • مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں کنٹریکٹ پر تعینات 11 افسران مستعفیٰ
  • ’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی دواؤں کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی
  • دبئی ایئر شو: 89ء سے اب تک پہلی بار حادثہ: بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس گر کر تباہ
  • ایف-35 کی سعودی عرب کو فروخت، خواب حقیقت میں بدلنے والے نہیں
  • پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پرالیکشن 9 دسمبر کو ہوگا
  • سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال سے خالی نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا، شیڈول جاری
  • دبئی ایئر شو 2025 میں دوست ملک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر کی فروخت کے ایم او یو پر دستخط
  • دبئی ایئرشو میں جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے، فروخت کیلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
  • سعودی عرب کو اسرائیل کے مقابلے میں کم درجے کے ایف 35 طیارے دیئے جائیں گے، امریکی حکام