ممبئی کو برسوں کی تاخیر کے بعد دوسرا انٹرنیشنل ایئرپورٹ مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
دہائیوں کی تاخیر کے بعد ممبئی کو دوسرا بین الاقوامی ایئرپورٹ مل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 61 سال پہلے ممبئی آکر بے گھر اور بھوکا رہا، جاوید اختر کا اپنے کیرئر کے بارے میں جذباتی پیغام
سی ای این کے مطابق ناوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے پہلی مرحلے میں سالانہ 20 ملین مسافروں کی گنجائش کے ساتھ کام شروع کر دیا ہے جس سے ممبئی کے پرانے چترپتی شیو جی مہاراج ایئرپورٹ پر دباؤ کم ہو گا۔
یہ منصوبہ پہاڑوں کو ہموار کرنے، دریاوں کو موڑنے اور پل بنانے کے پیچیدہ کاموں کے بعد مکمل ہوا ہے۔
مزید پڑھیے: بھارتی مسافر کا ’یادگار‘ ہوائی سفر، ممبئی سے بنگلورو تک وقت بیت الخلا میں گزرا
سنہ 2032 تک یہاں 4 ٹرمینلز بنائے جائیں گے جو سالانہ 90 ملین مسافروں کی سہولت دیں گے جس سے ممبئی دنیا کے بڑے ہوائی اڈوں کی صف میں شامل ہو جائے گا۔
بھارت میں ایئرپورٹس کی تعداد 160 ہوگئیوزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ایئرپورٹ کا افتتاح کیا۔
اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایئرپورٹس کی تعداد 74 سے بڑھ کر 160 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ممبئی: بارش کا پانی امیتابھ بچن کے بنگلے میں بھی داخل، احاطہ ٹخنوں تک بھر گیا
انہوں نے بتایا کہ اس نئے ایئرپورٹ سے مہاراشٹرا کے کسان اور ماہی گیر عالمی منڈیوں سے بہتر روابط قائم کر سکیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ممبئی ممبئی کا دوسرا انٹرنیشنل ایئرپورٹ ناوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ممبئی کا دوسرا انٹرنیشنل ایئرپورٹ ناوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ
پڑھیں:
بلوچستان کے وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا کوئی معاہدہ نہیں دیکھا، رہنما ن لیگ سلیم کھوسہ
مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سلیم کھوسہ نے سینٹر دوستین ڈومکی کے وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا، سرفراز بگٹی کتنے مضبوط ہیں؟
بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سلیم کھوسہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی تبدیلی دوستین ڈومکی کی ذاتی خواہش ہوسکتی ہے تاہم مسلم لیگ (ن) کے تمام اراکین اسمبلی کو وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پر مکمل اعتماد ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈھائی سالہ معاہدے سے متعلق انہوں نے تحریری طور پر کچھ نہیں دیکھا۔
مزید پڑھیے: بلوچستان میں اقتدار کا معاملہ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان کیا معاہدہ ہوا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے کہ معاہدے کے حوالے سے مرکزی قیادت کی سطح پر بات چیت ہوئی ہو تاہم انہوں نے اس حوالے سے صرف سنا ہے۔
سلیم کھوسہ نے کہا کہ سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت امن و امان سمیت دیگر چیلنجز سے بھرپور انداز میں نمٹ رہی ہے ایسے حالات میں تبدیلی کی باتیں کرنا مناسب نہیں۔
مزید پڑھیں: بلوچستان کی سیاست میں ہلچل، کیا وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی تبدیلی قریب ہے؟
انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دینے پر مرکزی قیادت ضرور نوٹس لے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان بلوچستان وزیراعلیٰ تبدیلی سلیم کھوسہ