Express News:
2025-10-15@15:53:25 GMT

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

کراچی:

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ 1.2ارب ڈالر کے لیے اسٹاف لیول معاہدے سے قسط کے اجراء میں تاخیر کے خدشات ختم ہونے، آئی ایم ایف حکام کا کسی نئے ٹیکس عائد کرنے کی شرط نہ رکھنے اور ملک میں مزید غیرملکی سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہونے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

چائنیز مارکیٹ میں پاکستان کا نیا پانڈا بانڈز متعارف کیے جانے، ستمبر میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ستمبر کے دوران 19کروڑ 60لاکھ ڈالر کے مزید انفلوز کی آمد سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 30پیسے کی کمی سے 280روپے 85پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

 لیکن معیشت میں طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 03پیسے کی کمی سے 281روپے 12پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 282روپے 15پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈالر کی

پڑھیں:

کیا پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہونے والی ہے؟

حکومت کی جانب سے 30 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا جبکہ اب قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی کی بات کی جا رہی ہے، وی نیوز نے خام تیل کی عالمی قیمت اور ڈالر کے تبادلہ نرخ کا جائزہ لیتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا پیٹرول کی قیمت میں واقعی ایک اور بڑی کمی متوقع ہے؟

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، مشتعل لوگوں کا ایکواڈور کے صدر پر مبینہ قاتلانہ حملہ

حکومت ہر 15 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ کرتی ہے، 30 ستمبر کو جب آخری بار قیمتوں میں تبدیلی کی گئی تو اس وقت خام تیل کی قیمت 66.3 ڈالر فی بیرل تھی، جو اب بڑی کمی کے بعد 62.19 ڈالر فی بیرل ہو چکی ہے۔

اسی طرح 30 ستمبر کو ڈالر کا ریٹ 281 روپے تھا، جو اب معمولی اضافے کے بعد 281.74  روپے ہو گیا ہے۔ آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم لیوی کو بھی 75 روپے سے مرحلہ وار بڑھا کر 100 روپے کرنا ہے اس لیے یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس مرتبہ 2.5 سے 5 روپے پیٹرولیم لیوی بھی عائد کر دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کیخلاف اقدامات، صدر نے ترمیمی بل کی منظوری دے دی

ماہرینِ معیشت کے مطابق خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر کی بڑی کمی اور ڈالر کے نرخ میں معمولی اضافے کے باعث پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے تک کی کمی متوقع ہے۔ تاہم قیمتوں میں کسی قسم کی کمی یا اضافے کا حتمی فیصلہ وزارتِ خزانہ اوگرا کی سفارش پر آج 15 اکتوبر کی شب کو کرے گی۔

یہ بھی واضح رہے کہ حالیہ بجٹ سے قبل حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران یہ طے کیا تھا کہ آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کو بتدریج 100 روپے فی لیٹر تک بڑھایا جائے گا۔

اگرچہ فی الحال مکمل 100 روپے لیوی لاگو نہیں ہوئی، لیکن موجودہ قیمت میں 75 روپے 52 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہیں، جو صارفین سے وصول کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بیرل پیٹرول پیٹرول کی قیمت ڈالر لیٹر

متعلقہ مضامین

  • کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی پرواز جاری
  • سونا مزید مہنگا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت  تاریخ کی بلند ترین سطح پر
  • کیا پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہونے والی ہے؟
  • سونا مزید مہنگا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی
  • پاکستان اور ویتنام کا تجارتی مستقبل انتہائی روشن ہے، عاطف اکرام شیخ
  • گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں آٹا مزید مہنگا
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
  • لاہور میں صورتحال کشیدہ ہونے پر موٹروے بھی بند کر دی گئی
  • اے آئی میں سرمایہ کاری کا بلبلہ کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے