اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان، انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے دن بھی زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے، جس نے ملکی مالیاتی حلقوں میں اعتماد کی نئی لہر دوڑا دی ہے۔
کاروباری ہفتے کے وسط میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور حکومتی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات کے نتیجے میں مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس میں 1325 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار 801 پوائنٹس کی سطح تک جا پہنچا۔
دن گزرنے کے ساتھ یہ رفتار مزید تیز ہوتی گئی اور کاروبار کے دوران انڈیکس میں مجموعی طور پر 2057 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 67 ہزار 533 پوائنٹس کی نئی سطح پر پہنچ گیا۔
اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ استحکام کا تعلق کئی مثبت معاشی عوامل سے ہے جن میں روپے کی قدر میں بہتری، مہنگائی میں معمولی کمی، اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی نمایاں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی حکومت کے جانب سے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے اور نجی شعبے میں اصلاحات کے اعلانات نے بھی مارکیٹ پر اعتماد بحال کیا ہے۔
سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلسل تیزی اس بات کا ثبوت ہے کہ مارکیٹ میں طویل مدت کے لیے مثبت رجحان پیدا ہو چکا ہے۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا تھا، جب انڈیکس ایک ہی دن میں 7 ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 65 ہزار کی سطح سے اوپر جا پہنچا تھا، جس نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اطمینان کو بھی بڑھا دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر معاشی استحکام کے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہے تو اسٹاک ایکسچینج مزید بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔
دوسری جانب بروکرز اور مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومتی مالی پالیسیوں میں واضح سمت کا ہونا، آئی ایم ایف پروگرام پر پیش رفت اور توانائی شعبے میں اصلاحات کا عندیہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کار ایک بار پھر پاکستان کے مالیاتی شعبے کی طرف متوجہ دکھائی دے رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔