Jasarat News:
2025-10-15@19:42:23 GMT

دنیا کا سب سے بدبودار نایاب پھول چوری، پولیس کی تلاش جاری

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برلن: جرمنی میں دنیا کے سب سے بدبودار اور نایاب پھول نما پودے کو نامعلوم افراد نے چرا لیا، جس کے بعد مقامی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پودا، جسے ٹائٹن ایرم  یا لاش کا پھول  (Corpse Flower) بھی کہا جاتا ہے، اپنی ناقابلِ برداشت بدبو کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے،  یہ نایاب پودا رومبر گارڈن، جرمنی سے چوری کیا گیا، جہاں عملے کو معمول کی جانچ پڑتال کے دوران معلوم ہوا کہ ان کا قیمتی پودا ڈیوڈ  اپنی جگہ سے غائب ہے۔

رپورٹس کے مطابق چوری ہونے والا یہ پھول تقریباً 60 پاؤنڈ وزنی تھا،  جب یہ پھول کھلتا ہے تو اس کی بدبو پورے علاقے میں پھیل جاتی ہے،  بعض مقامی افراد نے اس کی ساخت اور سائز کو دیکھتے ہوئے اسے پھول کے بجائے ایک مکمل پودا قرار دیا۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت میں ایک پھول ہے کیونکہ یہ بیج سے اگ کر کلی بننے اور پھوٹنے کے مراحل سے گزرتا ہے، اس پودے کا سائنسی نام  Amorphophallus titanium  ہے  جو دنیا کے سب سے بڑے اور بدبودار پھولوں میں شمار ہوتا ہے،  یہ پودا صرف چند سالوں میں ایک بار کھلتا ہے، اور اس کا پھول صرف 24 گھنٹے تک کھلا رہتا ہے، جس کے بعد مرجھا جاتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق دنیا بھر میں اس کے تقریباً ایک ہزار پودے ہی باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث اس کی چوری ایک بڑا نقصان تصور کی جا رہی ہے۔ پولیس نے اس نایاب پودے کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور گارڈن کی سیکیورٹی فوٹیجز بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔

چوری کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جہاں صارفین نے اس  بدبودار مگر قیمتی پودے کی گمشدگی پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سعد رضوی کے گھر سے کروڑوں روپے، غیر ملکی کرنسی برآمد، پنجاب پولیس نے تفصیلات جاری کردیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: پنجاب پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کے گھر پر چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے سامان کی تفصیلی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں بھاری مقدار میں ملکی و غیر ملکی کرنسی، سونا، پرائز بانڈز، قیمتی گھڑیاں اور دیگر قیمتی اشیاء شامل ہیں۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور میں سعد رضوی کی رہائش گاہ پر کارروائی کے دوران 14 کروڑ 44 لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے، اس کے علاوہ 50 ہزار بھارتی کرنسی نوٹ سمیت مختلف ممالک کی غیر ملکی کرنسی بھی ضبط کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی میں برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، اور متحدہ عرب امارات کی کرنسی شامل ہے، جس کی مجموعی مالیت 25 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ چھاپے کے دوران 6 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات اور سونا بھی برآمد ہوا، جب کہ متعدد پرائز بانڈز اور قیمتی گھڑیاں بھی ضبط کرلی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کی کارروائی مکمل قانونی تقاضوں کے ساتھ کی گئی اور تمام برآمد شدہ سامان کو تحویل میں لے کر ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے بعد پولیس کی ٹیم نے برآمد شدہ کرنسی اور زیورات کا مکمل تخمینہ تیار کرکے رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کردی ہے، جب کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ برآمد شدہ مال کے ذرائع کا پتہ لگایا جا سکے۔

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے تاحال اس کارروائی پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا،  پارٹی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی کارروائی سیاسی انتقام کی ایک اور کڑی ہے اور عدالت سے رجوع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • احتجاجی کیس میں پولیس کی بڑی کارروائی، جیو فینسنگ سے گرفتاریوں کا سلسلہ جاری
  • پاک‘ ترک سرکاری کمپنیوں کا سمندر میں تیل و گیس تلاش کرنے کا معاہدہ
  • بھینس چوری سے سیاست کی سزا تک
  • سعد رضوی کے گھر سے کروڑوں روپے، غیر ملکی کرنسی برآمد، پنجاب پولیس نے تفصیلات جاری کردیں
  • سعد رضوی سمیت دیگر رہنماوں کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس ذرائع
  • لاہور میں بجلی چوری کے خلاف ایکشن، دو ہفتوں میں 331گرفتاریاں
  • حیدرآباد،بڑی تعداد میں خانہ بدوش کچرے کے ڈھیرسے اپنے لیے کام کی اشیا تلاش کررہے ہیں
  • بھارتی پولیس پر عدم اعتماد، اداکارہ نے گن لائسنس کے لیے اپلائی کردیا
  • ہیکرز کا بڑا حملہ، آسٹریلوی ایئرلائن کے 57 لاکھ کسٹمرز کا ڈیٹا آن لائن لیک