پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھاری مندی، 100 انڈیکس 5 ہزار پوائنٹس گر گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی آگئی 100 انڈیکس میں 5 ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا سلسلہ رک نہ سکا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران انڈیکس ساڑھے 4 ہزار پوائنٹس گرنے کے بعد آج بھی کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔
ابتدائی کاروبار میں ہی 100 انڈیکس 2972 پوائنٹس گر گیا، جب کہ مجموعی طور پر 5028 پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 158069 پوائنٹس پر آگیا۔
اس طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں تقریباً 600 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے اور 100 انڈیکس میں کمی کی شرح پونے 3 فیصد تک جا پہنچی ہے۔
ماہرین کے مطابق سرمایہ کار معاشی غیر یقینی صورتحال، روپے کی قدر میں کمی اور ممکنہ مالیاتی پالیسی کے خدشات کے باعث محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی