Jasarat News:
2025-10-15@19:53:45 GMT

چین نے 5 امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

چین نے 5 امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

چین نے پانچ امریکی کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا۔

چین نے پانچ امریکی کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چین کی وزارتِ تجارت نے یہ پابندیاں جنوبی کوریا کی معروف جہاز ساز کمپنی “ہانوا اوشن” سے وابستہ امریکی ذیلی کمپنیوں پر لگائی ہیں۔ ان پابندیوں کا مقصد امریکا کی جانب سے چین کے بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں پر کیے گئے “سیکشن 301” تحقیقات کے جواب میں کارروائی کرنا ہے۔

چینی وزارتِ تجارت کے مطابق، جن امریکی ذیلی کمپنیوں پر یہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں، ان میں “ہان وا شپنگ ایل ایل سی”، “ہنوا فلی شپ یارڈ انٹرنیشنل”، “ہان وا اوشن یو ایس اے انٹرنیشنل ایل ایل سی”، “ہان وا شپنگ ہولڈنگز ایل ایل سی”، اور “ایچ ایس یو ایس اے ہولڈنگز کارپوریشن” شامل ہیں۔

وزارتِ تجارت نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ چین کے اندر موجود اداروں اور افراد کو ان کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے کاروباری تعلقات، تعاون یا متعلقہ سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکا جائے گا۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کمپنیوں پر

پڑھیں:

چین کا امریکا پرجوابی وار، ٹرمپ کے نئے ٹیرف کو منافقانہ قرار دیدیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر عائد تازہ 100 فیصد ٹیرف کو منافقانہ قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے، تاہم چین نے اس بار امریکی مصنوعات پر نئے محصولات عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی وزارتِ تجارت کے مطابق امریکا کے اقدامات دوطرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ ہیں۔ وزارت نے کہا کہ نایاب ارضی معدنیات پر برآمدی کنٹرول، عسکری استعمال کے خدشات کی وجہ سے لگائے گئے ہیں، یہ کوئی مکمل پابندیاں نہیں۔چین نے کہا کہ وہ تجارتی جنگ نہیں چاہتا، مگر اگر امریکا نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو چین مناسب جوابی اقدامات کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چین کی نایاب معدنیات کی برآمدات پر نئی پابندیاں، امریکا برہم
  • امریکی میڈیا کا پینٹاگون کی قومی سلامتی سے متعلق پابندیاں ماننے سے انکار
  • چین نے مائیکروسافٹ کو خیرباد کہہ دیا، سرکاری دستاویزات مقامی سافٹ ویئر میں منتقل
  • اسرائیل نے غزہ میں امداد پر نئی پابندیاں عائد کر دیں، اسرائیلی حملوں میں مزید 9 فلسطینی شہید
  • چین ٹیکنالوجی وسائل پر پابندیاں لگا کر عالمی معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، امریکی وزیر خزانہ
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی کمپنیوں کو اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • پاکستان کی امریکی کمپنیوں کو تیل، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • امریکی صدر ٹرمپ کی 100 فیصد ٹیرف دھمکیوں پر چین کا سخت ردعمل
  • چین کا امریکا پرجوابی وار، ٹرمپ کے نئے ٹیرف کو منافقانہ قرار دیدیا