اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،100 انڈیکس میں 7 ہزار پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے حصص مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا ، ایک روز کی شدید مندی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری روز کے اختتام پر 7 ہزار 32 پوانٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 476 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 4654 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 58 ہزار 443 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج 44 ارب 82 کروڑ 78 لاکھ 78 ہزار 166 روپے مالیت کے 58 کروڑ 68 لاکھ 48 ہزار 420 شیئرز کا لین دین ہوا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں پوائنٹس کی
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 57 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1432 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 63 ہزار 98 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔