پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوں گے

سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ علی امین گنڈاپور نے علیمہ خان پر سنگین الزامات لگائے تھے، انہوں نے علیمہ خان پرپارٹی میں تقسیم کاالزام عائد کیا تھا۔
 پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ہٹانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہوں گے۔
اس سے قبل، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی کی تردید کی تھی۔
  اعلیٰ تعلیم کے صوبائی وزیر سہیل آفریدی نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔
 
سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا علی امین گنڈا پور پر بھرپور اعتماد ہے اور وہ وزیر اعلیٰ ہیں اور رہیں گے۔
 دوسری جانب، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ایکس‘ پر وضاحتی بیان میں کہا کہ میں نے علی امین گنڈا پور کے بارے میں میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا۔
 ان کا کہنا تھا کہ میں نے کسی بھی میڈیا ادارے سے یہ بات نہیں کی کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی خبر جعلی ہے یا یہ پارٹی کے خلاف کوئی سازش ہے، اس حوالے سے نجی ٹی وی نے خود وضاحت کردی ہے کہ انہوں نے جو خبر نشر کی تھی، وہ درست نہیں تھی۔
 واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اطلاعات زیر گردش تھیں کہ تحریک انصاف نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ سہیل ّآفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نیا وزیراعلیٰ بنایا جارہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور کی تبدیلی کی سہیل ا فریدی سوشل میڈیا پی ٹی ا ئی کہا کہ نے علی

پڑھیں:

سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچے۔پولیس نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر روک دیا۔داہگل ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے قافلے کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔ سہیل آفریدی کے ہمراہ مینا خان و دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی آپریشنز پر وفاق کا ساتھ دیں، گورنر خیبرپختونخوا
  • بےاختیار لوگوں سے مذاکرات کا فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • ہمارے تین ہزار ارب روپے وفاق نے دینے ہیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • جو بھی ہمارے جوانوں کو نشانہ بناتا ہے دہشتگرد ہے، سہیل آفریدی
  • کسی کو دھمکی نہیں دی، دھاندلی روکنے کے احکامات دیے، سہیل آفریدی
  • مجھ پر مقدمات اس لئے بنائے جا رہے ہیں کہ میں بانی سے ملنے کے لئے آتا ہوں,سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے
  • احتجاج کے حوالے سے پارٹی عمران خان کے پیغام کی منتظر ہے، شفیع جان
  • الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا
  • ملک میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے و الا ہے: وزیراعلیٰ خیبر پی کے