آسٹریلوی کرکٹرز نے بھارت کی پونے تین ارب روپے کی پیشکش کو ٹھوکر ماردی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
آسٹریلوی کرکٹرز نے بھارتی کرکٹ لیگ کی پونے تین ارب روپے کی پیشکش کو ٹھوکر مار کر ملک کی نمائندگی کرنے کو ترجیح دے دی۔
آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ لیگ کی جانب سے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور نائب کپتان ٹریوس ہیڈ کو10 ملین ڈالرز (پاکستانی دو ارب 82 کروڑ روپے سے زائد) سالانہ کے عوض کل وقتی اوورسیز ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے کے لیے پیشکش کی گئی۔
تاہم پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ نے بھارتی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا کہ وہ پیسوں کے عوض اپنے ملک کی نمائندگی نہیں چھوڑ سکتے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹاپ آسٹریلوی کرکٹرز نیشنل کنٹریکٹس سے سالانہ 42 کروڑ روپے سے زائد کماتے ہیں جبکہ پیٹ کمنز کپتانی کا الاؤنس ملاکر تقریباً 84 کروڑ روپے سالانہ کماتے ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈالرز کی پیشکش کا انکشاف بگ بیش لیگ کو پرائیویٹائز کرنے کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں ہوا۔
Australia’s captain Pat Cummins and deputy Travis Head were informally offered nearly $10 million a year each to quit Australian cricket and play in overseas Twenty20 franchise leagues full-time https://t.
یاد رہے کہ اس سے قبل 2023 میں انگلینڈ کے جوفرا آرچر کو بھارتی لیگ کی ایک ٹیم نے ایک سال کے لیے دو ارب 12 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارتی میڈیا نے وسیم اکرم کو جاسوس بنا دیا، سابق پاکستانی کرکٹر برہم
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے، جس نے بھارت میں گرفتار ایک شخص کی خبر کے ساتھ ان کی تصویر نشر کردی۔
وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہاکہ میں سب کو ایک مفت مشورہ دینا چاہتا ہوں، اگر سوشل میڈیا پر کوئی شخص میرے نام سے موجود ہے تو پہلے اچھی طرح تصدیق کرلیا کریں۔
– Verify your source before sharing any news, everything you come across online is not real…
Our official accounts are stated below…https://t.co/evZauvlIHGhttps://t.co/uqnndN7MrS https://t.co/F5xHOH5KQZ pic.twitter.com/k7JhxovrAo
— Wasim Akram (@wasimakramlive) October 7, 2025
انہوں نے بتایا کہ بھارت میں ایک شخص جس کا نام بھی وسیم اکرم ہے، مبینہ طور پر جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، مگر بھارتی نیوز چینلز نے اس خبر میں ان کی تصویر استعمال کرلی۔
وسیم اکرم نے اپنے ویڈیو بیان میں طنزیہ انداز اختیار کیا اور کہاکہ ’کون لوگ ہو تسی؟ کتھوں آئے ہو؟‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی معلومات شیئر کرنے سے پہلے حقائق کی تصدیق کرنا ضروری ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھارت کی ریاست ہریانہ میں وسیم اکرم نامی ایک یوٹیوبر کو مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا، تاہم بھارتی میڈیا نے اس کی خبر چلاتے ہوئے سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کی تصویر چلا دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اظہار برہمی بھارت بھارتی میڈیا جاسوس کی گرفتاری سابق کرکٹر وسیم اکرم وی نیوز