Juraat:
2025-11-22@18:48:36 GMT

کراچی میں 5 ارب روپے کی گیس چوری ہونے کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

کراچی میں 5 ارب روپے کی گیس چوری ہونے کا انکشاف

سوئی سدرن کادوہفتوں میں ملیر اور اطراف کے علاقوں میں لگاتارآپریشن، متعددافرادگرفتار
سرغنہ اللہ وڈھایو اور کارندوںکیخلاف مقدمات درج ، گیس چوری کی رقم ادا کرنے سے انکار

کراچی کے چندعلاقوں میں ایک سال کے دوران 5 ارب روپے مالیت کی گیس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، یہ انکشاف سوئی سدرن کی گیس چوروں کیخلاف درج ایف آئی آرمیں سامنے آیاہے۔سوئی سدرن کے مطابق گیس چور مافیا کے خلاف جاری آپریشن میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملیر اور اطراف کے مختلف علاقوں میں مسلسل کارروائیاں کی گئیں۔کارروائیوں کے دوران گیس چوروں کے سرغنہ اللہ وڈھایو اور اس کے کارندوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے اور گیس یوٹیلٹی کورٹ کراچی ڈویژن نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں جن میں اللہ وڈھایو بھی شامل ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں میں چوری شدہ گیس سے فراہمی کا متوازی نظام چلا رہے تھے۔سوئی سدرن حکام کے مطابق اللہ وڈھایو اور اس کے ساتھیوں واجد علی، خان محمد، علی نواز اور غلام قادر نے گیس چوری کی رقم ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف نقصانات کی مد میں مجموعی واجب الادا رقم 5.

1 ارب روپے بنتی ہے۔ایک اور مقدمے میں ملزم ہمایوں بشیر کی ضمانت قبل از گرفتاری بھی عدالت نے مسترد کر دی۔ہمایوں بشیر گیس میٹر میں ٹیمپرنگ کرکے بلیسنگ فلور اور اسٹیل مل چلا رہا تھا، سوئی سدرن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا ہے، حکام کے مطابق ملزم پر نقصانات کی مد میں واجب الادا رقم 61 کروڑ 34 لاکھ روپے بنتی ہے۔

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: گیس چوری کے مطابق

پڑھیں:

کراچی: ادیب و گلوکار بیدل مسرور کے گھر چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

—فائل فوٹو

کراچی میں ادیب و گلوکار بیدل مسرور کے گھر چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزم بیدل مسرور سے پلاٹ خریدنے والے شخص کا بھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیے کراچی: سندھی گلوکار بیدل مسرور کے گھر میں چوری کی واردات معروف ادیب و گلوکار بیدل مسرور کے گھر چوری، ایف آئی آر درج کرانے گئے تو چور نے باقی رقم بھی لوٹ لی

تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ ملزم کو علم تھا کہ بیدل مسرور کے پاس بھاری رقم موجود ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیدل مسرور کے گھر سے 70 لاکھ روپے چوری کیے تھے جبکہ اس کے قبضے سے 20 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وویک اوبرائے نے 16 سال کی عمر میں 1 کروڑ کیسے کمائے؟ حیران کن انکشاف
  • کراچی: ادیب و گلوکار بیدل مسرور کے گھر چوری کرنیوالا ملزم گرفتار
  • کراچی، شہریوں کے اغوا اور تاوان طلب کرنے کا معاملہ، لڑکی سمیت پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف
  • دبئی ایئر شو میں تباہ ہونے والا طیارہ 550 کروڑ روپے مالیت کا تھا، بھارتی وزیر دفاع
  • سونا سستا ہونے کے بعد آج فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
  • اسلام آباد، کار چوری میں ملوث 64 ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں برآمد
  •  ایف بی آر رپورٹ کا انکشاف: کیا تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس ادا کر رہا ہے؟
  • مختلف شعبوں میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف‘ کیمرا مانیٹرنگ کا فیصلہ
  • فائیواسٹار ہوٹل کی 28 سال قبل چوری کار کا 10 ہزار کا ای چالان موصول
  • نیشنل گیمز کیلئے 18 کروڑ روپے مالیت کے آلات پاکستان پہنچ گئے