فیڈرل بورڈء نے نیا گریڈنگ فارمولا نافذ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی تعلیمی بورڈ (فیڈرل بورڈ) نے نیا گریڈنگ فارمولا نافذ کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نیا گریڈنگ سسٹم 2026 سے میٹرک اور انٹر کے فرسٹ ایئر کے امتحانات سے نافذ ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات میں 96 سے 100 فیصد نمبر لینے والے طلبہ کو A++ گریڈ ملے گا۔ 91 سے 95 فیصد نمبر پر A+ گریڈ دیا جائےگا۔ 86 سے 90 فیصد نمبر لینے والوں کے لیے A گریڈ مقررکیا گیا ہے۔
وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق 81 سے 85 فیصدکے لیے B++ اور 76 سے 80 فیصد کے لیے B+ گریڈ مقررکیا گیا ہے۔ 71 سے 75 فیصد نمبر پر B گریڈ قرار دیا گیا ہے۔ 61 سے 70 فیصد کے لیے C+ اور 51 سے 60 فیصد کے لیے C گریڈ ہوگا۔اس کے علاوہ 40 سے 50 فیصد نمبر پر D گریڈ (Emerging) دیا جائےگا۔ 40 فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ کو "Ungraded" قرار دیا جائےگا۔ ناکام طلبہ دوبارہ امتحان دینے کے اہل ہوں گے اگر وہ دیگر شرائط پوری کریں گے۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پنجاب: 9 مئی کیسز کے اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تقرریاں واپس لینے کا فیصلہ
9 مئی کو شرپسند عناصر کی جانب سے کی گئی جلاؤ گھیراؤ کی کارروائی کا ایک منظر—فائل فوٹوپنجاب کابینہ نے 9 مئی کیسز کے اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تقرریاں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں 9 مئی کیسز کے اسپیشل پراسیکیوٹرز کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئی، دورانِ اجلاس 9 مئی کے کیسز میں ریاستی مؤقف کی کمزور نمائندگی پر حکومت نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ درجنوں سماعتوں میں کئی اسپیشل پراسیکیوٹرز کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی نشاندہی پر ناقص کارکردگی والے پراسیکیوٹرز کی خدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا۔
سرور روڈ کے حساس کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ کی تقرری واپس لے لی گئی۔
میانوالی کے کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر اعزار لطیف خان کو ہٹا دیا گیا، اعزار لطیف نے ہائی کورٹ میں ذاتی پیشی کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ نے دونوں تقرریاں واپس لینے کی باضابطہ سفارش کی۔