بھارتی کرکٹ لیگ ڈالرز کی ریل پیل سے کرکٹرز کو ورغلانے لگی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
بھارتی کرکٹ لیگ ڈالرز کی ریل پیل سے کرکٹرز کو ورغلانے لگی۔ بھارتی لیگ کے ایک ٹیم گروپ نے کرکٹرز کو ڈالرز کا لالچ دے دیا۔ کرکٹرز نے ڈالرز کی بجائے نیشنل ڈیوٹی کو ترجیح دی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 2 آسٹریلوی کرکٹرز کو آسٹریلوی کرکٹ چھوڑنے کے لیے 10 ملین ڈالرز کی پیشکش کی گئی، کرکٹرز کو تقریباً 10 ملین ڈالرز کا سالانہ دینے کا کہا گیا۔
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اور نائب کپتان ٹریوس ہیڈ کو کل وقتی اوورسیز ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے کے لیے پیشکش کی گئی، کرکٹرز کو پیشکش بھارتی پریمیئر لیگ کے ایک ٹیم گروپ نے رواں برس کے آغاز میں کی۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ نے بھارتی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا، ٹاپ آسٹریلوی کرکٹرز نیشنل کنٹریکٹس سے سال میں 1.
کرکٹرز نے بھارت کے ٹیم گروپ کو بتایا کہ ان کی ملک سے مکمل کمٹ منٹ ہے۔
رپورٹس کے مطابق ڈالرز کی پیشکش کا انکشاف بگ بیش لیگ کو پرائیویٹائز کرنے کے حوالے سے ہونے اجلاس میں ہوا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ کرکٹ آسٹریلیا کی مالی معاملات میں کس قدر کمزوری پائی جاتی ہے، اجلاس میں کرکٹرز کو ہونے والی آفرز کو اس کی مثال قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ 2023ء میں انگلینڈ کے جوفرا آرچر کو بھارتی لیگ کی ایک ٹیم نے پیشکش کی تھی، ان کو ایک سال کے لیے 7.5 ملین ڈالرز کی آفر کی گئی تھی، جو انہوں نے ٹھکرادی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ملین ڈالرز کرکٹرز کو ڈالرز کی
پڑھیں:
روس نےپاکستان کے بھارت اور افغانستان سے تنازعات میں ثالثی کی پیشکش کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روس نے پاکستان، بھارت اور پاکستان، افغانستان تنازعات میں ثالثی کی پیش کش کردی۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریف نے اسلام آباد میں انسٹیٹوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ روس پاکستان، بھارت اور پاکستان،افغانستان تنازعات میں ثالثی کے لیے تیار ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق روسی سفیرکا کہنا تھا کہ روس کو علاقائی سلامتی خصوصاً افغانستان کی صورتحال سے متعلق گہری تشویش ہے۔
روسی سفیرکا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان کشیدگی اکثر بیرونی قوتوں کی وجہ سے بھڑکتی ہے، روس علاقائی امن اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتا ہے، ہم علاقائی سماجی ومعاشی ترقی میں تعاون جاری رکھنےکی حمایت کرتے ہیں۔
البرٹ خوریف کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کو اہم علاقائی شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے، پاکستان صدرپیوٹن کےگریٹر یوریشین پارٹنر شپ وژن کے تحت اہم علاقائی حیثت رکھتا ہے۔
روسی سفیر نے مزیدکہا کہ صدر پیوٹن کے وژن کے تحت علاقائی مسائل علاقائی فریقین کو ہی حل کرنے چاہئیں۔