ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے پاکستان کے لیے 330 ملین ڈالرز قرض کی منظوری دی گئی۔

اے ڈی بی کے مطابق فنڈز ’سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن اسٹرینتھنگ پروجیکٹ‘ کے لیے جاری کیے جائیں گے، منصوبہ کلین انرجی ٹرانسمیشن میں توسیع کے لیے اہم ہے، منصوبے کے تحت 500 کے وی کی نئی 290 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق اسلام آباد اور فیصل آباد کے لیے گرڈ انفرااسٹرکچر اپ گریڈ ہوگا، منصوبہ 3200 میگاواٹ پن بجلی نیشنل گرڈ تک پہنچانے میں مدد دے گا، کم لاگت پن بجلی کی ترسیل سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا اور توانائی سیکیورٹی اور سستی بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ منصوبہ پاکستان کے توانائی شعبہ اصلاحات پروگرام کا حصہ ہے، 330 ملین ڈالرز میں 285 ملین ڈالر کا عام قرض اور 45 ملین ڈالر رعایتی قرض شامل ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

میٹرز خریداری ،ایشیائی بینک کی لیسکو کیلئے 4ارب روپے قرض کی منظوری

 

لاہور(نیوزڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کیلئے4 ارب روپے کے قرض کی منظوری دیدی۔لیسکو نے 4ارب کے قرض سے1لاکھ 30ہزارمیٹرز کی خریداری شروع کردی، سنگل، تھری فیز اور اے ایم آئی ایل ٹی اورایچ ٹی میٹرز کی خریداری کی جائیگی۔

بجلی چوری والے علاقوں میں 32 ہزارسنگل فیز میٹرز کی تنصیب کی جائیگی، ہائی لائن لاسز والے فیڈرز پر7ہزار تھری فیز کنکشنز بھی سمارٹ میٹرزپرمنتقل ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 330 ملین ڈالرز کی منظوری دیدی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے ٹرانسمیشن نظام کیلیے 33 کروڑ ڈالر قرض منظور
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دیدی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کےلیے 33 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے اضافی فنڈز کی یقین دہانی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے اضافی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی
  • میٹرز خریداری ،ایشیائی بینک کی لیسکو کیلئے 4ارب روپے قرض کی منظوری