آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اور نائب کپتان ٹریوس ہیڈ نے بھارتی پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز کی جانب سے دی گئی 10 ملین ڈالر سالانہ کی پرکشش پیشکش کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ ملک کے لیے کھیلنا ہی ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ چھوڑ کر صرف فرنچائز کرکٹ کھیلیں، تاہم انہوں نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے قومی کرکٹ کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیا۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کو غیر معمولی حمایت پر پیٹ کمنز بھی بول پڑے

پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ دونوں آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کر چکے ہیں، مگر انہوں نے واضح کیا کہ آسٹریلیا کے لیے کھیلنا کسی بھی مالی پیشکش سے زیادہ فخر کی بات ہے۔

ان کھلاڑیوں کو جو پیشکش کی گئی وہ ان کی سالانہ آمدنی سے قریباً 6 گنا زیادہ تھی، لیکن دونوں نے قومی فخر کو دولت پر ترجیح دی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا کے پیٹ کمنز لگاتار 2 ہیٹرک کرنے والے پہلے بولر بن گئے

یہ پیشکش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب دنیا بھر میں ٹی20 لیگز کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور کئی معروف کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ چھوڑ کر فرنچائز کرکٹ کو ترجیح دے رہے ہیں۔

تاہم پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ کے اس فیصلے کو آسٹریلیا میں شائقین اور ماہرین نے سراہا ہے اور اسے قومی کھیل کے وقار کی جیت قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی پی ایل آسٹریلیا بھارتی پریمیئر لیگ پیٹ کمنز ٹریوس ہیڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی پی ایل آسٹریلیا بھارتی پریمیئر لیگ پیٹ کمنز ٹریوس ہیڈ پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ کے لیے پی ایل

پڑھیں:

سڈنی: 60 سالہ شخص کی مصروف سڑک پر فائرنگ، 16 افراد زخمی

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک 60 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس نے اتوار کی شام شہر کے انر ویسٹ علاقے میں اپنی جائیداد سے مصروف سڑک پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے قریباً 50 گولیاں چلائیں، جس سے 16 افراد زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر کو معمولی زخم آئے۔

فائرنگ کے دوران پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر عمارت میں داخل ہو کر مشتبہ شخص کو حراست میں لیا، جبکہ موقع سے ایک رائفل برآمد کی گئی۔

مزید پڑھیں: امریکا: ڈلاس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک

پولیس نے بتایا کہ واقعے کا دہشتگردی یا گینگ سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ملا۔ ملزم کو معمولی زخموں کے علاج کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم ابھی تک اس پر فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس کمشنر میل لینین نے واقعے کو انتہائی سنگین اور خوفناک قرار دیا، جبکہ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کی آوازیں کسی فلم کے منظر جیسی لگ رہی تھیں۔

آسٹریلیا میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات نایاب ہیں، کیونکہ 1996 کے بعد سے ملک میں خودکار اور نیم خودکار ہتھیاروں پر پابندی عائد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسٹریلیا سڈنی فائرنگ نیو ساؤتھ ویلز پولیس

متعلقہ مضامین

  • ایشیز سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی باہر
  • پیٹ کمنز ایشیز سیریز کے پرتھ ٹیسٹ سے باہر ہوگئے
  • بھارتی کرکٹ لیگ ڈالرز کی ریل پیل سے کرکٹرز کو ورغلانے لگی
  • غزہ میں نسل کشی، امریکی یہودیوں، آسٹریلوی شہریوں کی اکثریت اسرائیل سے نالاں، نئے سروے، روس جیسی پابندیوں کا مطالبہ
  • آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ہوم وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا
  • آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ہوم وائٹ بال سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان
  • سڈنی: 60 سالہ شخص کی مصروف سڑک پر فائرنگ، 16 افراد زخمی
  • آسٹریلوی بیٹر نے 141گیندوں پر 314 رنز بنا دیے
  • ٹریوس کیلسی نے شادی پر میرا نظریہ بدل دیا: ٹیلر سوئفٹ