عوام کےلیےخوشخبری: 4 سال سے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عوام کی سہولت کے لیے گیس کے گھریلو کنکشنز سے پابندی ہٹالی، ایل این جی کنکشنز کےلئے منظوری دے دی گئی ہے۔
اسلام آباد ریجنل آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈی ایس این جی پی ایل کا کہنا تھا کہ اس سال تین لاکھ کنکشن کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا اور اگلے سال سے ہر سال 6 لاکھ گھریلو صارفین کو کنکشن کی سہولت دی جائے گی۔
اس حوالے سے ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفیسوں میں مانیٹرنگ یونٹ قائم کئے گئے ہیں۔ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس بنائے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دو لاکھ 45 ہزار افراد کے ڈیمانڈ نوٹس پہلے سے جمع تھے۔جن کے ڈیمانڈ نوٹس جمع تھے ان کو خط لکھ دیئے گئے ہیں۔ایل پی جی سلنڈر ہماری ایل این جی سے 30 فیصد مہنگا ہے۔
صارفین کو سلنڈر خریدنا نہیں پڑے گا۔گیس گھروں پر دستیاب ہو گی۔عوام کسی کے چنگل میں نہ آئیں بلکہ براہ راست آن لائن اور دفاتر میں آکر درخواستیں دیں۔
یہ گیس دوسری گیس کے مقابلے میں 30 فیصد مہنگی ہے۔جس کی قیمت بتیس سو روپے فی ایم ایم بی ٹو یو ایل این جی مقرر کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔