راولپنڈی میں ڈینگی کا حملہ جاری، 24 گھنٹے میں 30 نئے مریض رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کا حملہ موسمی تبدیلیوں کے باوجود مسلسل جاری ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 30 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 865 ہو گئی ہے۔
اس وقت مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 75 مریض زیر علاج ہیں، جن کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ ڈینگی کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کی 1,361 ٹیمیں میدان میں مصروف عمل ہیں، جو مسلسل احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانے میں مصروف ہیں۔
اب تک 55 لاکھ 90 ہزار 264 گھروں کی چیکنگ کی جا چکی ہے، جن میں سے ایک لاکھ 75 ہزار 412 گھروں سے ڈینگی کے لاروا برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 15 لاکھ 30 ہزار 631 مقامات کی چیکنگ کے دوران 23 ہزار 536 مقامات سے لاروا دریافت ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کی خلاف ورزی پر 4,450 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جبکہ مسلسل خلاف ورزی پر 1,850 مقامات کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ڈینگی کے رواں سیزن میں احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر ایک کروڑ 87 لاکھ 4,507 روپے جرمانے کی صورت میں حکومتی خزانے میں جمع ہوئے ہیں۔ یہ اقدامات ڈینگی مچھر کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
شہری حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اپنے گھروں کے اردگرد صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں شہر بھر میں اسپرے مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں ڈینگی ہوئے ہیں ڈینگی کے
پڑھیں:
سولرصارفین میں بڑا اضافہ، تعداد 4 لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی، پاورڈویژن
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں سولرصارفین کی تعداد اضافہ،نیٹ میٹرنگ سولرصارفین کی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی۔ پاورڈویژن حکام کےمطابق 18ہزار 874 صارفین کی درخواستیں زیر التوا ہیں،نیٹ میٹرنگ سولرصارفین کا مجموعی بجلی پیداواری حجم 15فیصدہوچکا،سولرنیٹ میٹرنگ حجم 6300 میگا واٹ،آف گرڈسولرحجم 12 ہزار میگاواٹ سےبڑھ گیا۔
پاورڈویژن کےمطابق نیٹ میٹرنگ،آف گرڈملا کرسولرحجم،مجموعی پیداواری حجم کا 42 فیصد ہوچکا،ملک میں مجموعی بجلی پیداواری صلاحیت تقریبا 44 ہزار میگاواٹ ہے،سولرائزیشن سےنیشنل گرڈ پرجتنا اثرپڑنا تھاہوچکا،سیٹلائٹ سروے کےمطابق صنعتی اور دیگرصارفین گنجائش کےمطابق سولرلگا چکے۔