پراپرٹی ٹیکس چوروں اورچوری کروانے والوں کےگردگھیراتنگ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
سٹی42: پراپرٹی ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹیکس نیٹ سے باہر یونٹس کی چیکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
لاہور میں اربن یونٹ اور پلرا کے ڈیٹا کی بنیاد پر چیکنگ جاری ہے۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران لاہور سے 46 ہزار نئے یونٹس کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا گیا، جبکہ پنجاب بھر سے مجموعی طور پر اب تک 1 لاکھ 20 ہزار یونٹس سسٹم میں لائے جا چکے ہیں۔
پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
ڈی جی ایکسائز کے مطابق، پچھلے ایک سال میں 7 لاکھ سے زائد پراپرٹی یونٹس کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد ٹیکس دہندگان کی مجموعی تعداد 18 لاکھ سے بڑھ کر 25 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
گزشتہ دو ہفتوں میں ہی 1300 سے زائد یونٹس کو سسٹم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس عمل کی نگرانی ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ انفورسمنٹ کر رہے ہیں، جبکہ ای ٹی اوز اور انسپکٹرز پر مشتمل 15 رکنی ٹیمیں چیکنگ کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔
ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری، 2 لاکھ 17ہزار سے زائد شہری مستفید
رواں مالی سال کے لیے 33 ارب روپے پراپرٹی ٹیکس کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جس میں سے اب تک 13 ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔ ٹیکس چوری میں ملوث افراد سے بقایاجات کے ساتھ ٹیکس وصولی کا عمل جاری ہے، جبکہ ملی بھگت سے سسٹم میں شامل نہ کیے گئے یونٹس کے خلاف بھی سخت کارروائیاں ہو رہی ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پی پی ایم پی اے اور پارلیمانی سیکریٹری روما مشتاق مٹو کی جانب سے مستحقین میں سولر سسٹم کی تقسیم
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور ہدایت پر ایم پی اے اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور روما مشتاق مٹو نے ملیر میں بی آئی ایس پی کے مستحق گھرانوں میں مکمل سولر پینل سیٹس تقسیم کیے۔
یہ اقدام پاکستان پیپلز پارٹی کے اس عزم کی عملی مثال ہے جو عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں لانے اور محنت کش طبقات کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔
تقریب میں صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن اقلیتی وِنگ، مشتاق مٹو کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا جنہوں نے اس نیک مقصد کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔
شرکا نے کہا کہ مشتاق مٹو کی عملی دلچسپی اور خدمتِ خلق کا جذبہ پیپلز پارٹی کی اس روایت کو مزید مضبوط کرتا ہے جو عوامی خدمت کو سیاست سے بڑھ کر ایک مشن سمجھتی ہے۔
اس موقع پر ایم پی اے روما مشتاق مٹو نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن ایک ایسا پاکستان ہے جہاں ہر طبقہ، ہر برادری، اور ہر فرد بااختیار اور خوشحال ہو۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدوں کو محض نعرہ نہیں سمجھتی، بلکہ ایک ذمہ داری کے طور پر پورا کرتی ہے۔ ہم عوامی خدمت کے سفر کو مزید آگے بڑھائیں گے تاکہ روشنی ہر گھر تک پہنچے اور امید ہر دل میں جاگے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت، بااختیاری اور خوشحال پاکستان کے عزم پر قائم ہے، پیپلز پارٹی جو وعدہ کرتی ہے، وہ پورا کرتی ہے۔