موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، کراچی کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
کراچی:
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث کراچی کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ گر گیا، کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
کراچی میں آج دن کے وقت موسم گرم و مرطوب اور مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جبکہ رات کے وقت درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔
شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
کراچی میں آج 10 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں متوقع ہیں جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 45 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ
پڑھیں:
وزیراعظم نے مون سون 2026 کے اسٹریٹجک پلان کی منظوری دے دی
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نے مون سون 2026 کے اسٹریٹجک پلان کی منظوری دے دی، وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے تمام اقدامات کو شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم میں تقسیم کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے تیار کردہ مون سون 2026 کے اسٹریٹجک پلان کی منظوری دے دی ہے، مون سون 2026 کے اسٹریٹجک پلان کی دستاویزی تفصیلات سامنے آگئیں۔
سرکاری دستاویز کے مطابق وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے پلان کو اثرات اور قابلِ عمل اقدامات کی بنیاد پر تین حصوں میں تقسیم کیا ہے،240 دن میں گزشتہ مون سون سے تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کی مرمت کی جائے گی،تمام نکاسی آب کی نہروں اور فلڈ گیٹس کی بحالی کی جائے گی۔
پلان کے مطابق شہری علاقوں کے متاثرہ یا بند ڈرینیج سسٹمز کو پیشگی درست کیا جائے گا،1 سے 3 سال میں موجودہ انفرا اسٹرکچر کو بہتر اور توسیع دی جائے گی،4 سے 5 سال میں نیا لچکدار انفرا اسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا۔
پلان تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے تمام اقدامات کو شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم میں تقسیم کیا ہے، سیلابی اثرات کو کم کرنے کے اقدامات کو مختلف گروپس میں منظم کیا جائے گا،لچکدار انفرا اسٹرکچر کی تعمیر مستقبل کے موسمی خطرات کم کرے گی،ملک بھر میں یہ تمام تر اقدامات صوبوں کی مشاورت اور تعاون سے کیے جائیں گے۔