فیڈرل بورڈ نے نیا گریڈنگ فارمولا جاری کر دیا، نیا نظام 2026 سے لاگو ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) نے امتحانی نتائج کے لیے نیا گریڈنگ فارمولا جاری کر دیا ہے، جو میٹرک (SSC) کے امتحانات پر 2026 سے اور ایف اے، ایف ایس سی (HSSC) کے امتحانات پر 2027 سے نافذ ہوگا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، نئے نظام کے تحت 96 سے 100 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو A++ گریڈ، جبکہ 91 سے 95 فیصد نمبر لینے والوں کو A+ گریڈ دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں پھر سبقت لے گئیں
اسی طرح 86 سے 90 فیصد نمبر پر A گریڈ، 81 سے 85 فیصد پر B++ گریڈ اور 76 سے 80 فیصد نمبر لینے والوں کے لیے B+ گریڈ مقرر کیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ 71 سے 75 فیصد نمبر پر B گریڈ، 61 سے 70 فیصد پر C+ اور 51 سے 60 فیصد نمبر لینے والوں کو C گریڈ دیا جائے گا۔
40 سے 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو D (Emerging) گریڈ اور 40 فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ کو “Ungraded” قرار دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:فیڈرل بورڈ کے نویں اور دسویں کے سالانہ نتائج کا اعلان، طالبات بازی لے گئیں
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ناکام طلبہ دوبارہ امتحان دینے کے اہل ہوں گے، بشرطیکہ وہ دیگر مقررہ شرائط پوری کریں۔
فیڈرل بورڈ کے مطابق، نیا گریڈنگ سسٹم طلبہ کی کارکردگی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق پرکھنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، تاکہ تعلیمی تشخیص کو زیادہ شفاف اور جامع بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
FBISE فیڈرل بورڈ نیا گریڈنگ فارمولا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فیڈرل بورڈ نیا گریڈنگ فارمولا نیا گریڈنگ فیڈرل بورڈ فیصد نمبر نمبر لینے کے لیے گیا ہے
پڑھیں:
ٹرمپ اقدامات، بھارتی طلبہ کی امریکا آمد میں ڈرامائی کمی
لاہور:کئی عشروں سے ہر سال لاکھوں بھارتی طلبہ وطالبات اعلی تعلیم حاصل کرنے امریکا آ رہے تھے۔ گزشتہ برس انھوں نے 8 ارب ڈالر (22 کھرب 48 ارب پاکستانی روپے)ک ی خطیر رقم بصورت فیس امریکی یونیورسٹیوں کو دی تھی مگر یہ ہنی مون صدر ٹرمپ نے مختلف اقدام کر کے ختم کر دیا کہ وہ بھارتی وزیراعظم مودی کی عیّاری وغروربخوبی جان چکے۔
یوں مودی کی چال بازیوں نے لاکھوں بھارتی طلبہ سے بہترین تعلیم دیتی امریکی یونیورسٹیاں چھین کر ان کا مستقبل ڈانواں ڈول کر دیا۔
صدر ٹرمپ نے پہلے اعلان کیا کہ بھارتی گریجوٹس بعد از تعلیم امریکی کمپنیوں میں بہ آسانی ملازمت نہیں کر سکتے۔
پھر بھارتیوں کے محبوب ٹیک ویزے کی فیس 1 لاکھ ڈالر کر دی۔اب ٹرمپ چاہتے ہیں امریکی یونیورسٹیاں صرف 15 فیصد غیرملی طالبان کو داخلہ دیں اور ہر ملک سے محض 5 فیصد طلبہ لیے جائیں۔
ان اقدامات سے بھارتی طالب علم امریکہ چھوڑ کر دیگر ممالک کا رخ کر رہے۔ اگست 24 میں ’’71 ہزار‘‘بھارتی طلبہ امریکہ آئے تھے، اگست 25 میں ان کی تعداد صرف ’’41 ہزار‘‘رہ گئی۔ یوں 44 فیصد کمی آئی۔