Express News:
2025-11-22@19:00:04 GMT

پاک بھارت میچز ہماری مجبوری ہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے عالمی ایونٹس میں پاکستان سے نہ کھیلنے کا امکان رد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کپتان مائیک ایتھرٹن نے ایک روز قبل ایک کالم میں آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کے میچز ’ارینج‘ کرنا چھوڑ دے۔

ہر بار ایک ہی گروپ میں روایتی حریفوں کو ساتھ رکھنے کی وجہ صرف مالی فائدہ حاصل کرنا ہے، مگر اب ان کی وجہ سے کرکٹ سیاست سے آلودہ ہورہی ہے۔

مائیک ایتھرٹن نے مطالبہ کیا کہ اگلے براڈکاسٹنگ دورانیے سے قبل آئی سی سی اپنے ایونٹس کے ڈراز کی شفافیت یقینی بنائے، اگر ایسے میں پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے سے سامنا نہیں ہوتا تو نہ ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کسی بھی بڑے اور سنجیدہ نوعیت کے ٹورنامنٹ میں صرف مالی مفاد کیلیے ڈراز نہیں بنائے جاتے۔

مائیک ایتھرٹن کے اس مطالبے کی وجہ حالیہ ایشیا کپ میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی جانب سے پاکستانی قائد سلمان آغا سے ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہ کرنا اور پھر آخر میں ایشین کرکٹ کونسل کے پاکستانی صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جب ایتھرٹن کی تجویز پر ایک بی سی سی آئی آفیشل سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس طرح کی باتیں کرنا بہت ہی آسان ہے، مگر کیا اسپانسرز اور براڈ کاسٹرز اس سے متفق ہوں گے؟

بی سی سی آئی آفیشل نے کہا کہ آج کے حالات میں بھارت نہیں کوئی بھی بڑی ٹیم اگر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوئی تو پھر اسپانسرز کی توجہ حاصل کرنا بہت ہی مشکل ہوگا۔

یاد رہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ایشیا کپ ٹرافی بدستور ایشین کرکٹ کونسل کے دبئی ہیڈکوارٹر میں موجود ہے۔

محسن نقوی واضح کرچکے کہ اگر بھارت کو ٹرافی چاہیے تو پھر سوریا کمار یادیو خود اے سی سی ہیڈکوارٹر آ کر ان سے ٹرافی وصول کرلیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی وجہ

پڑھیں:

پاکستان کا خوف، بھارتی فوج روس سے ففتھ جنریشن طیارے خریدنے پر مجبور

آپریشن سندور کی ناکامی، پاکستان کی جارحانہ جوابی حکمتِ عملی اور بھارتی فضائیہ کو مسلسل ہزیمت کے بعد بھارت کی عسکری بے چینی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی فورسز کا کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ، کلاشنکوف برآمدگی کا دعویٰ

خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی دفاعی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ برتری نے نئی دہلی کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے اور اسی خوف کے سائے میں بھارت روس سے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر طیاروں کی ٹیکنالوجی خریدنے کے لیے بے تاب نظر آ رہا ہے۔

روس نے بھارت کو اپنے جدید ترین Su-57 ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی مکمل ٹیکنالوجی ٹرانسفر کی پیشکش کردی ہے، جسے بھارتی میڈیا ’تاریخی موقع‘ قرار دے رہا ہے۔

تاہم دفاعی ماہرین اسے واضح طور پر پاکستان سے عسکری برتری حاصل نہ کر پانے کا اعتراف قرار دے رہے ہیں۔

یہ وہ ٹیکنالوجی ہے جس تک امریکا سمیت کوئی مغربی ملک بھارت کو رسائی دینے پر آمادہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہندو قوم پرست عناصر کا بڑھتا ہوا اثرونفوذ، بھارت میں فوج کی سیکولر شناخت خطرے میں

فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت پہلی بار ففتھ جنریشن خلا پوری کرنے کے لیے ایسے اقدام پر مجبور ہوا ہے  اور اس کی بڑی وجہ پاکستان کی دفاعی برتری اور حالیہ مہینوں میں ہونے والی بھارتی ناکامیاں ہیں۔

بھارت کی کمزوری پوری دنیا کے سامنے

بھارت نے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے لیے ’آپریشن سندور‘ کے نام سے محدود فضائی حکمتِ عملی اختیار کی، مگر پاکستان کے بروقت ردعمل، شاندار انٹیلی جنس، اور فضائیہ کی برتری نے بھارتی منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔

پاکستان کے جدید دفاعی نظام اور ڈرون نیٹ ورک نے بھارتی اہداف کو ناکام بنایا، جس کے بعد بھارتی عسکری قیادت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اسی پے در پے ناکامی نے بھارت کو مجبور کیا کہ وہ بیرونی طاقتوں کے دروازے کھٹکھٹائے۔

بھارتی فضائیہ پہلے ہی ففتھ جنریشن ٹیکنالوجی میں پیچھے ہے جبکہ پاکستان جے ایف-17 بلاک-III، جدید ڈرونز اور میزائل ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی فضائی صلاحیت میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی آرمی چیف کے ’دھرم یُدھ‘ والے بیان پر نئی بحث چھڑ گئی، فوج میں مذہبی رنگ شامل ہونے پر تشویش

بھارتی دفاعی تجزیہ کار وی جے تھاکر کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس ففتھ جنریشن خلا ہے جسے صرف روسی مدد سے فوری طور پر بھرنا ممکن ہے۔

پیوٹن کی بھارت آمد اور دباؤ کا پس منظر

روس کے صدر پیوٹن دسمبر میں بھارت پہنچ رہے ہیں جہاں دفاعی معاہدوں کے بڑے اعلانات متوقع ہیں۔روس بھارت کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے، مگر بھارت کی فوری دلچسپی صرف ایک چیز میں ہے:

بھارتی میڈیا بھی مسلسل لکھ رہا ہے کہ پاکستان کی تیز رفتار عسکری پیش رفت نے نئی دہلی کو ہنگامی بنیادوں پر ففتھ جنریشن طیاروں کی تلاش میں لگا دیا ہے۔

بھارت ففتھ جنریشن دوڑ میں پیچھے اور پاکستان کا خوف آگے

بھارت کی یہ نئی عسکری دوڑ دراصل دو باتوں کا اعتراف ہے:

1  پاکستان کے ہاتھوں مسلسل پزیمت نے بھارت کی کمزوریاں بے نقاب کیں۔

2  بھارتی فضائیہ ففتھ جنریشن میدان میں شدید پیچھے ہے اور اس خلا کو وہ اکیلے نہیں بھر سکتی۔

روس کی پیشکش بھارت کی کمزوری کا بین ثبوت ہے  اور اسی کمزوری نے اسے ففتھ جنریشن ٹیکنالوجی کا بھاری خریدار بنا دیا ہے۔

پاکستان کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت نے بھارت کو وہ فیصلے کرنے پر مجبور کر دیا ہے جو وہ عام حالات میں کبھی نہ کرتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • بھارتی میڈیا نے تیجس حادثے کا الزام امریکا پر عائد کر دیا
  • روسی تیل ،بھارت نے امریکی دبا کے آگے گھٹنے ٹیک دیے
  • بھارتی میڈیا نے تیجس حادثہ کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرا دیا
  • ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا
  • بھارتی طیارہ تباہ: دشمن کی موت پر خوشی نہ منائی جائے، شاہد آفریدی
  • بھارت کو پڑنے والی مار سے پراکسی وار میں شدت آئی، امریکہ ہماری فتح کا اعلان کر رہا ہے: خواجہ آصف
  • بھارت کیساتھ جنگ کا خطرہ اب بھی برقرار ہے: وزیر دفاع
  • بھارت کیخلاف ہماری فتح کی سرٹیفکیشن امریکا دے رہا ہے، خواجہ آصف
  • کھیل میں سیاست کا نتیجہ، بھارت کا ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہونے کا امکان
  • پاکستان کا خوف، بھارتی فوج روس سے ففتھ جنریشن طیارے خریدنے پر مجبور