پلاٹ خریدنے کے بعد اصغر زنئور کی بیوی اوربیٹی پلاٹ فروخت کرنا چاہتی ہیںارشاپلیجو
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)مکلی کے رہائشی ارشاد پلیجو، پیار علی اور فقیر عبدالعلیم پلیجو نے نیشنل پریس کلب ٹھٹھہ میں قرآنِ مجید اٹھا کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے سال 2021ء میں حمائتی گوٹھ میں اصغر زنئور سے 13 لاکھ روپے میں پلاٹ خریدا تھا، جس کی تحریری دستاویزات اور کھاتے ان کے پاس موجود ہیں ۔ ان کے مطابق اصغر زنئور کی وفات کے بعد اس کی بیوی اور بیٹی اب وہی پلاٹ کسی اور فریق کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور ان پر جھوٹے الزامات لگا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس متعلقہ خواتین کی پشت پناہی کر رہی ہے جبکہ کچھ شرپسند عناصر نے معاملہ بگاڑنے کے لیے ان پر فائرنگ بھی کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی بلکہ ناانصافی ان کے ساتھ کی جا رہی ہے۔پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ صوفی ذوالفقار علی قادری کو اس معاملے میں بلاجواز ملوث کیا جا رہا ہے، حالانکہ ان کا اس تنازع سے کوئی تعلق نہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔
یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔