کراچی:

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی مائیگریشن سمیت متعلقہ جرائم میں سہولت کاری یا ملزم کو بچانے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت یہ کارروائی کی جائے گی جس کے لئے ایک سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سرکلر کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث یا اس سے متعلق کسی بھی جرم میں معاونت فراہم کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ ان افسران کے خلاف قوانین کے تحت مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ایئرپورٹ اور سی پورٹ امیگریشن حکام کو مزید ہدایات دی گئی ہیں۔

سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ اور سی پورٹ حکام کو مسافروں کو انٹری دینے سے انکار، ڈی پورٹ کرنے کے فیصلوں اور دیگر امیگریشن کارروائیوں میں مکمل طور پر قوانین کی پیروی کرنا ہوگی۔

کراچی سے آنے جانے والے مسافروں کی روزانہ کی بنیاد پر سخت مانیٹرنگ کی ذمہ داری ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کو سونپ دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ غیر قانونی مائیگریشن اور بدعنوانی کو روکنے کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن اقدامات کریں گے اور وقتاً فوقتاً ایک جامع رپورٹ تیار کر کے متعلقہ حکام کو پیش کریں گے۔

سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ کنٹرول، امن عامہ، اور ادارہ جاتی ساکھ کو متاثر کرنے والے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی فوری اطلاع ڈائریکٹر کراچی زون کو دی جائے اور ان واقعات کے فوری تدارک کے لیے ضروری اقدامات کی تفصیل کے ساتھ رپورٹ بھی فراہم کی جائے۔

تمام امیگریشن چیک پوسٹوں پر کی جانے والی کارروائیوں اور نقل مکانی کے رجحانات کا تجزیہ کر کے زونل اور ہیڈکوارٹرز کو جائزہ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

افسران اور اہلکاروں کو ٹریول انفارمیشن مینوئل، سفری تقاضوں، ویزا کے ضوابط، اور دیگر متعلقہ امور سے اپڈیٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ حکام کو ابھرتے ہوئے خطرات اور رسک اینالیسس یونٹ کی رپورٹس پر بھی اپڈیٹ ہونا چاہیے۔ عدم تعمیل کی صورت میں متعلقہ افسران اور اہلکاروں کے خلاف ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل اہلکاروں کے خلاف حکام کو کی جائے

پڑھیں:

بغیر دستاویزات سفر کی ہرگز اجازت نہ دی جائے، غیر قانونی امیگریشن قطعا برداشت نہیں، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ضروری دستاویزات کے بغیر کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہ دی جائے، غیر قانونی امیگریشن  قطعا برداشت نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے لاہور ائرپورٹ کا اچانک دورہ  کیا اور وزراء 2 گھنٹے تک ائرپورٹ پر موجود رہے، امیگریشن پراسیس کا مشاہدہ کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کاونٹرز پر رش دیکھ  کر ناراضگی  کا اظہارکیا اور پراسیس جلد نمٹانے کے احکامات دیئے۔

دونوں وزراء  نے  بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی اور امیگریشن پراسیس کے بارے پوچھا۔

وفاقی وزیر سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیکر  اسٹیکرز چیک کئے، پروٹیکر کے تحت ڈرائیور کی ملازمت کیلئے بیرون ملک جانے والے نوجوان کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر سفر سے روک دیا گیا۔

وفاقی وزیر سالک حسین نے اظہار برہمی کیا اور انکوائری کا حکم  دیا۔

ایف آئی اے اہلکار کی مبینہ ملی بھگت سے بیرون ملک جانے والے مسافر کو امیگریشن عملےنے کاونٹر پر روک لیا، آف لوڈ مسافر کو نجی کمپنی کو ادا رقم واپس دلانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے دونوں نوجوانوں کو روکنے والے امیگریشن اہلکاروں  کو بلا کر شاباش دی اور اپنی جیب سے انعام دیا، تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دینے کا اعلان کیا۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ ضروری دستاویزات کے بغیر کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہ دی جائے، غیر قانونی امیگریشن  قطعا برداشت نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، ایف آئی اے یا کسی بھی ادارے کے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

سالک حسین نے کہا کہ پروٹیکر کے تحت مسافروں کی متعلقہ ملازمت کی مستند دستاویزات کی تصدیق ہر صورت کی جائے۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد انتظامیہ کی ریشم بازار میں غیرقانونی سڑک کٹائی کی خلاف ورزیوں پر کارروائی
  • کوئٹہ سے پنڈی اسمگلنگ ناکام، ٹرک سے 5 کروڑ کی سگریٹ، چھالیہ اور کپڑا برآمد
  • منشیات کے خاتمے کا کیس، آئی جی اسلام آباد کو متعلقہ حکام سے میٹنگ کی ہدایت
  • کے ایم سی کا اورنگی ٹائون شپ میں چائنہ کٹنگ کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف دیگر صوبوں میں کارروائی کے لیے وفاق سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا
  • کراچی: کے ایم سی کا اورنگی ٹاؤن شپ میں چائنہ کٹنگ کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
  • بغیر دستاویزات سفر کی ہرگز اجازت نہ دی جائے، غیر قانونی امیگریشن قطعا برداشت نہیں، وزیر داخلہ
  • این سی سی آئی اے افسران اور اہلکاروں کیخلاف کال سینٹر کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت
  • ڈی آئی جی کا ای چالان جرمانوں میں کمی سے انکار، نمبر پلیٹ چھپانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان