اورکزئی آپریشن میں 19 دہشتگرووں کی ہلاکت پر پاک فوج کے جوانوں کو سلام، یہ شجاعت کی نئی مثال ہے، وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے اورکزئی آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 19دہشتگرد وں کو واصل جہنم کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشتگردی کے خلاف شجاعت کی نئی مثال ہے۔
(جاری ہے)
اپنے بیان میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 19دہشتگرد واصل جہنم کر دیے، آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیّب سمیت11 بہادر جوانوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا ۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں،پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی جرت پر قوم کا سلام ہے۔ انہوں نے شہدا کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا عزم مزید مضبوط ہوگیا ہے، قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاک فوج کے
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کا اورکزئی میں آپریشن، مقابلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 جوان شہید
سکیورٹی فورسز کی جانب سے اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، مقابلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب کیا گیا، آپریشن کے دوران 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ کارروائی بھارتی پراکسی فتنة الخوارج کے ٹھکانے پر کی گئی، سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں 19 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک کیے گئے۔