اسپین میں طوفانی بارش‘ امداد کے لیے فوج طلب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میڈرڈ: (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین میں خوفناک طوفان اور سیلاب نے نظام زندگی مفلوج کردیا۔
عالمی میڈ یا کی رپورٹ کے مطابق ملک کے سیاحتی جزیرے ابیزا میں خوفناک طوفان اور سیلاب سے نظام زندگی مفلوج ہوگیاہے، حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج کو طلب کرلیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابیزا کے ہوائی اڈے پر نکاسی آب نہ ہونے سے سیکورٹی چیک ایریا کی چھت لیک ہوگئی اور بارش کا پانی ائرپورٹ کے اندرونی حصے میں کھڑا ہوگیا۔
واضح رہے کہ ابیزا کی متعدد سڑکیں سیلاب میں کئی فٹ تک ڈوب گئیں، جن میں ہوائی اڈے کی طرف جانے والی مرکزی سڑک اور داخلی راستے شامل ہیں جبکہ دوسری طرف ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، جگہ جگہ گاڑیاں بہتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مینار پاکستان کا اجتماع تاریخ رقم کرے گا‘ کاشف سعیدشیخ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-08-30
کراچی‘ مٹیاری (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ مفاد پرست قیادت نے آئی ایم ایف سے کڑی شرائط پر قرضے لے کر ملک و قوم کو مزید مقروض ، مہنگائی کا طوفان، بے روزگاری میں اضافہ اور ملکی آزادی و خود مختاری کو دائو پر لگا دیا ہے، دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جس نے بھی آئی ایم ایف سے قرضہ لیا وہ ترقی نہیں تنزلی کی طرف گیا، ملک کا آدھا سالانہ بجٹ سود اور قرضوں کی واپسی میں چلا جاتا ہے، وفاقی وزیر خزانہ کا قومی اسمبلی میں2025ء کے دوارن سر کاری قرضے میں9.3 ٹر یلین روپے کا اضافہ کا بیان معاشی ترقی کے حکومتی دعووں کی نفی ہے، بیرونی و اندرونی قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے مزید قرضے نہیں بلکہ شاہی اخراجات میں کمی وی آئی پی کلچر کا خاتمہ اور سادگی و کفایت شعاری کی پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے، بدل دو نظام کے سلوگن کے تحت مینار پاکستان کا اجتماع تاریخ رقم کرے گا، جس میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن انجمن غلامان امریکا قیادت سے نجات سمیت ملکی ترقی عوامی خوشحالی کا ایجنڈا پیش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں مٹیاری کے ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی نائب امیر محمد افضال، نائب قیم سہیل احمد شارق، فقیر محمد لاکھو و دیگر ذمے داران بھی اس موقع پرموجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے سب کو آزمالیا مگر سب نے عوام کو دھوکہ دیا کیونکہ جھنڈے پارٹیاں بدلنے سے نہیں بلکہ نظام بدلنے سے ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ اس لیے جماعت اسلامی ملک کے مکمل نظام کو تبدیل کرنے کی جد و جہد کر رہی ہے۔