مریم نواز کو چیلنج کرتی ہوں، سندھ اور پنجاب میں صحت کا نظام کا موازنہ کر لیتے ہیں،شرمیلا فاروقی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کی کارکردگی کا بیٹھ کر موازنہ کر لیتے ہیں، مریم نواز کو چیلنج کرتی ہوں، موازنہ کر لیتے ہیں سندھ میں صحت کا نظام کیا ہے اور پنجاب میں کیا ہی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران شرمیلا فاروقی نے کہا کہ سندھ سیلاب زدگان کے لیے کیا کر رہا ہے، پنجاب کیا کر رہا ہے، افتتاح کرنے سے اور سلائی کی مشینیں دینے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔
شرمیلا فاروقی نے کہاکہ جب ایک صوبے کاچیف ایگزیکٹو یہ کہے گا کہ میرا پیسہ، میرا پانی، انگلی توڑ دیں گے، یہ بدقسمتی ہے۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن کی اہم اتحادی ہے اس کا ادراک ن لیگ کو ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب زدگان کو ریلیف دینے پر بات کر رہے ہیں ذاتیات پر نہیں، بلاول بھٹو نے دورہ جنوبی پنجاب کے دوران کہا مریم بی بی اچھا کام کر رہی ہیں، انہوں نے لوگوں کی حالت دیکھی تو کہا کہ بی آئی ایس پی سے لوگوں کو رقم دے دیں۔(جاری ہے)
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ یہ مطالبہ بلاول بھٹو نے وفاق سے کیا کیوں کہ یہ وفاق کا پراجیکٹ ہے، ہم نے تو پنجاب کی بات نہیں کی، ہم تو پنجاب والوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں، سندھ میں 2022 میں سیلاب آیا، ہم نے بی آئی ایس پی کے زریعے کیش ٹرانسفر کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لوگوں کی فوری مدد کا بی آئی ایس پی کے بجائے اور کوئی ذریعہ نہیں، پیپلز پارٹی کے سوا اور کوئی حکومت ایسا پراجیکٹ بنا ہی نہیں سکی، آپ کو بی بی شہید کا نام پسند نہیں تو ان لوگوں کا کیا قصور جو سڑکوں پر ہیں، بی آئی ایس پی کے زریعے پیسے لوگوں کی جیب میں جارہے ہیں، پیپلز پارٹی کی جیب میں نہیں۔اِنہوںنے کہاکہ آپ ہماری بے عزتی کریں گے تو کیا ہم حکومت بینچز پر بیٹھ کر سنتے رہیں گے، نہ یہ آپ کا پانی ہے نہ میرا، یہ پاکستان کے عوام کا ہے، پانی تقسیم کرنے کا طریقہ کار ملک میں موجود ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ نہریں نکالیں باقی دوصوبے سوکھ جائیں۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی بیٹھک ہوئی کچھ چیزوں پر بات ہوئی ہے، اس وقت سیاست نہ کریں لوگوں کی مدد کریں یہ ہمارا موقف ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شرمیلا فاروقی نے کہا بی ا ئی ایس پی پیپلز پارٹی نے کہا کہ لوگوں کی
پڑھیں:
دہشتگردی ہار گئی، کھیل اور امن جیت گیا، سازشیں ہمیشہ ناکام ہوں گی: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سری لنکن ٹیم کی سپورٹس مین سپرٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ مہمان ٹیم کا کرکٹ سے لگاؤ قابل تحسین ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ دہشت گردی ہار گئی، کھیل اور امن جیت گیا۔ امن کو جیتنا ہی ہو گا، دہشتگردوں کی سازشیں ہمیشہ ناکام ہوں گی۔ ون ڈے کرکٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کر کے شائقین کو محظوظ کیا۔ بابر اعظم کی شاندار سینچری کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ دعا ہے پاکستانی ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں فاتح انڈیپنڈنٹ گروپ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نو منتخب ارکان پنجاب بار کونسل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا اور کہا امید ہے کہ نو منتخب ارکان قانون کی سر بلندی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔