سبزی خور کو گوشت والا کھانا پیش، قطر ایئرویز کی پرواز میں مسافر انتقال کرگیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
قطر ایئرویز کی ایک بین الاقوامی پرواز میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک 85 سالہ سبزی خور مسافر دورانِ پرواز دم گھٹنے سے ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جے ویرا جو ماہر امراض قلب تھے وہ قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے کولمبو، سری لنکا جا رہے تھے۔ انہوں نے 23 جون 2023 کو اپنی پرواز کے لیے سبزی خور کھانے کی درخواست کی تھی، تاہم ایک ہفتے بعد جب وہ لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے تو دورانِ پرواز انہیں گوشت پر مبنی معمول کا کھانا پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایئرانڈیا کی پرواز میں مسافر آپس میں لڑ پڑے، لینڈنگ کے بعد ایک کو حراست میں لے لیا گیا
قطر ایئرویز کے عملے کی جانب سے بتایا گیا کہ طیارے میں سبزی خور کھانے دستیاب نہیں، لہٰذا مسافر کو ہدایت دی گئی کہ وہ ’گوشت کے ارد گرد سے کھا لیں‘۔
متوفی کے بیٹے کی جانب سے 31 جولائی کو کیلیفورنیا کی ریاستی عدالت میں دائر کردہ شکایت کے مطابق، ڈاکٹر جے ویرا نے مذکورہ کھانے کو گوشت سے الگ کرتے ہوئے کھانے کی کوشش کی، تاہم اس دوران ان کا دم گھٹ گیا، جو ان کی موت کا سبب بنا۔ شکایت میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ انہوں نے کس مخصوص چیز کو کھاتے ہوئے دم گھٹنے کا سامنا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا کافی عرصہ چھوڑ دینے کے بعد گوشت دوبارہ کھانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے؟
خاندان نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے قطر ایئرویز پر غفلت برتنے کا الزام عائد کیا ہے اور قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ قطر ایئرویز کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈاکٹر کی ہلاکت طیارے میں ہلاکت قطر ائیر ویز وائرل ویڈیو.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر کی ہلاکت طیارے میں ہلاکت قطر ائیر ویز وائرل ویڈیو قطر ایئرویز کی
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.