ٹریوس کیلسی نے شادی پر میرا نظریہ بدل دیا: ٹیلر سوئفٹ
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے انکشاف کیا ہے کہ این ایف ایل اسٹار ٹریوس کیلسی ہی وہ شخص ہیں جس کی وجہ سے انہیں پہلی بار شادی پر یقین آیا۔
14 مرتبہ گریمی ایوارڈ جیتنے والی گلوکارہ نے برطانوی گلوکارہ ایما بنٹن کے ساتھ ایک ریڈیو شو میں گفتگو میں اپنی منگنی، شادی کے خیالات اور مستقبل کے منصوبوں پر کھل کر بات کی۔
ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں شاید ہمیشہ سے شادی اور دلہن بننے کے خواب دیکھتی رہی ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں نے کبھی اس بارے میں سوچا ہی نہیں تھا نہ میں نے کبھی شادی کے خواب دیکھے تھے جب تک میں اُس شخص سے نہیں ملی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ٹریوس کیلسی سے ملنے کے بعد سب بدل گیا، اس کے ساتھ تعلق نے میری سوچ بالکل بدل دی، یہ پہلی بار ہے جب میں نے شادی کے بارے میں حقیقت میں سوچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری زندگی کا یہ نیا باب مجھے بے حد خوشی دے رہا ہے، میں اس نئے سفر کے لیے واقعی پُرجوش ہوں۔
ٹیلر نے ہنستے ہوئے مزید بتایا کہ میری قریبی سہیلیاں دنیا کے مختلف حصوں میں رہتی ہیں، جس کی وجہ سے بیچلوریٹ پارٹی کی منصوبہ بندی بھی ایک دلچسپ چیلنج بن گئی ہے۔
مداحوں نے میری منگنی کے بعد مجھے Married Life Era میں داخل قرار دیا، مگر میں نے نرمی سے اس تاثر کی تردید کی، میں ابھی صرف منگنی شدہ ہوں، یہ سب ابھی ہوا ہی ہے، میں اس لمحے کو جینے میں مصروف ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ ٹریوس نے منگنی کی پیشکش اپنے پوڈکاسٹ New Heights کے ایک ایپیسوڈ کی ریکارڈنگ کے فوراً بعد کی تھی۔
جب شادی کے شیڈول کے بارے میں پوچھا گیا تو ٹیلر نے کہا کہ فی الحال میری ترجیح میرا نیا البم The Life of a Showgirl ہے، شادی کی منصوبہ بندی بعد میں دیکھیں گے۔
یاد رہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی دونوں کی عمر 35 سال ہے اور انہوں نے 26 اگست کو اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹریوس کیلسی ٹیلر سوئفٹ انہوں نے شادی کے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب حکومت ماحول خراب کر رہی ہے، شرجیل میمن
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریبوزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی سپورٹ نہ کرے، پنجاب حکومت تنقید پیپلز پارٹی پر کر رہی ہے، اصل ٹارگٹ وفاقی حکومت ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا اسکرپٹ رائٹر ان کو غلط راہ پر لے جارہا ہے، نفرت پھیلانے کے بجائے متحد ہو کر چیلنجوں کا مقابلہ کریں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں لوگ مدد کے لیے رو رہے ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فوری ریلیف دیا جائے، عالمی برادری سے اپیل کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کام کم اور ٹک ٹاک پر زیادہ کام کیا جارہا ہے، ہمیں دھمکیاں مل رہی ہیں آپ کی انگلیاں توڑ دیں گے، ڈرنے والے نہیں۔ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کبھی معاہدے کر کے بھاگی نہیں، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شرجیل...
شرجیل میمن نے کہا کہ میرا پانی میری مرضی جیسی باتیں کوئی آئین کو ماننے والا نہیں کرسکتا، میں بھی سو چیزوں پر کہہ سکتا ہوں میرے وسائل میری مرضی لیکن میں نہیں کہوں گا۔ میری بجلی میری گیس میرا کوئلہ میری مرضی کہہ سکتا ہوں لیکن نہیں کہوں گا، نفرت انگیز بیانات کو پروموٹ نہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپ سے لڑنا نہیں چاہتے، آپ زبردستی ہمیں میدان میں نہ اتاریں، پنجاب حکومت کے ساتھ کوئی لڑائی جھگڑا نہیں، سیز فائر کس بات کا ؟ پنجاب کے عوام ہمارے اپنے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ اگر پنجاب کے عوام پریشان ہوں گے تو ہم بات کریں گے، پنجاب کے عوام کی مدد کیلئے وفاق سے دس بار اپیل کرنا پڑی تو کریں گے۔